• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مجھے اور انل دیشمکھ کو جیل بھیجنے کے لئےصرف ناگپور کےبی جے پی لیڈرذمہ دارہیں‘‘

Updated: August 19, 2024, 2:16 PM IST | Ali Imran | Nagpur

ناگپور کے ۲؍ روزہ دورے پر سنجے راؤت کا بی جے پی پر لفظی حملہ، این سی پی (شردپوار ) کےلیڈر سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے ملاقات کی۔

Anil Deshmukh welcoming his friend Sanjay Raut. Photo: INN
انیل دیشمکھ اپنے دوست سنجے راؤت کا استقبال کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کے رکن پارلیمان  سنجے راؤت ۲؍ روزہ دورے پر ناگپور آئے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے ریاست کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں  نے  صحافیوں  سے بات چیت کے دوران بی جے پی لیڈروں  کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں  نے  نام لیے بغیر کہا کہ انہیں اور انل دیشمکھ کو جیل بھیجنے کے لئے ناگپور ذمہ دار ہے۔ انہوں  نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں  اور انیل دیشمکھ ایک ہی وقت میں  جیل میں  تھے۔ یہ وقت ہم پر صرف بی جے پی کے ناگپور کے لیڈروں  کی وجہ سے آیا ہے۔ دیشمکھ میرے اچھے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ادے پور میں تیسرے روز حالات معمول پر

وہ دن ہم نے جن مشکل حالات میں گزارے وہ انتہائی خوفناک تھے۔ ہم ایک دوسرے کو حوصلہ دیتے تھے۔‘‘ راؤت نے کہا کہ  لمبے عرصے تک جیل میں  رہنے کی وجہ ناگپور سے کی گئی سازش ہے۔‘‘ آئندہ  اسمبلی انتخابات پر بات کرتے ہوئے راؤت نے دعویٰ کیا کہ مہاوکاس اگھاڑی ودربھ میں ۶۲؍میں سے ۵۵؍ سیٹوں  پر کامیابی حاصل کرے گی۔ ودربھ کے موجودہ حالات مہاوکاس اگھاڑی کے حق میں  ہیں۔ حال ہی میں ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں  تمام پارٹیوں کے لیڈران نے سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق کیا۔ راوت نےپراعتماد لہجے میں کہا کہ اس تقسیم پر مستقبل میں  کوئی تنازع نہی  ہوگا۔
واضح رہے کہ راؤت ودربھ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں  نے ناگپور ضلع کے مختلف حلقوں کا جائزہ لیا اور پارٹی کے استحکام کے لئے منعقدہ میٹنگوں  میں  بھی حصہ لیا۔ وہ شیوسینا ناگپور اکائی کے صدر پرمود مانموڑے کی پہل پر منعقد مہا روزگار میلہ کے لئے  آئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK