• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادے پور میں تیسرے روز حالات معمول پر

Updated: August 19, 2024, 1:37 PM IST | Agency | Udaipur

راجستھان کے ادے پور شہر کے ایک سرکاری اسکول میں گزشتہ جمعہ کو چاقو زنی سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اتوار کو حالات معمول پر رہےجبکہ انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔

Police personnel patrolling in Udaipur city. Photo: PTI
ادے شہر میں پولیس کے جوان گشت کرتےہوئے۔ تصویر :پی ٹی آئی

راجستھان کے ادے پور شہر کے ایک سرکاری اسکول میں گزشتہ جمعہ کو چاقو زنی سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد اتوار کو حالات معمول پر رہےجبکہ انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔ شہر کے بیشتر بازاروں میں دکانیں معمول کے مطابق کھلیں اور کام کاج جاری رہا لیکن اتوار کی تعطیل کے باعث کئی دکانیں بند رہیں۔ دریں اثناء ڈویژنل کمشنر راجندر بھٹ کی طرف سے جمعہ کی شام کو ادے پور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے علاقے میں اگلے۲۴؍ گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کے ڈویژنل کمشنر راجندر بھٹ کے جاری کردہ حکم میں ۲۴؍ گھنٹے کی توسیع کی وجہ سے شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نیویارک سٹی: انڈیا ڈے پریڈ میں رام مندر کا فلوٹ شامل کرنے پر شدید تنقیدیں

ضلع اور پولیس انتظامیہ نے شہر کے تمام علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو مامور کیا ہے۔ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع کلکٹر کے ذریعہ مقرر کردہ ۲۶؍ ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں نگرانی کر رہے ہیں۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے طالب علم کو بھوپال پبلک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثناء اتوار کی صبح زخمی طالب علم کے والدین اور اہل خانہ شہر کے مکھرجی چوک پر ہڑتال پر بیٹھ گئے اور ایم بی اسپتال انتظامیہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے بچے سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK