• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مودی جی کے دوست اڈانی نے پوری دنیا میں ہندوستان کو شرمندہ کیا ہے

Updated: November 22, 2024, 11:18 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

سنجے سنگھ نے کہا:سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہیے ، مودی جی سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے، امریکی عدالت نے گوتم اڈانی اور ساگر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی جنہوں نے رشوت دی اور رشوت لینے والے اہلکاروں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

Sanjay Singh addressing the press conference. Photo: INN
سنجے سنگھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نےکہا کہ مودی جی کے دوست گوتم اڈانی نے پوری دنیا میں ہندوستان کو شرمندہ کیا ہے۔ اڈانی نے حکام کو رشوت میں ہزاروں کروڑ روپے دےکر ہندوستان میں ۱۲؍ ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا ٹھیکہ لیا ہے۔ امریکی کمپنیوں نے بھی اس میں   ۲۵؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکی عدالت نے تفتیش کی ہے تاکہ امریکی سرمایہ کاروں کا پیسہ نہ ڈوبے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گوتم اڈانی کے بھتیجے ساگر اڈانی نے اتنی بڑی رشوت دی ہے اور اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ ایک امریکی عدالت نے گوتم اڈانی اور ساگر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں۔ انہوں نے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات، وزیر اعظم سے پوچھ گچھ اور گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی اور رشوت لینے والے اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:۲۱۰۰؍ کروڑ کی رشوت؟ اڈانی پر شکنجہ، گرفتاری کا حکم، شیئر زمیں بوس

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دوست گوتم اڈانی نے ہندوستان کو شرمندہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے دوستوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کی توہین کی ہے۔ یہ بہت افسوس ناک ہے۔ میں نے ایک فلم کا گانا سنا تھا، تو جہاں جہاں چلے گا، میرا سایا ساتھ ہوگا۔ وزیر اعظم مودی اڈانی کے لیے بھی یہی گانا گاتے ہیں۔ وہ جس ملک میں جاتے ہیں ، جس پروگرام میں جاتے ہیں، جس اسکیم کو شروع کرتے ہیں ، انہیں ہندوستان کا فائدہ نہیں بلکہ اڈانی کا فائدہ نظر آتا ہے۔ سنجے سنگھ نےمزید کہا کہ امریکی عدالت کی تحقیقات کے بعد جو انکشاف ہوا ہے اس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 
  پورا ملک حیران ہے کہ اتنی بڑی بدعنوانی اور اتنی بڑی لوٹ مار کا کاروبار وزیر اعظم اور بی جے پی کی قیادت میں پورے ملک میں چل رہا ہے۔ تمام شواہد کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایسا کیوں ہو رہاہے؟ وزیر اعظم نے پورے ملک کو لوٹنے کی آزادی دے دی ہے۔ مودی کے دوست اڈانی کو اڈانی گرین اینرجی کے نام پر ہندوستان میں ۱۲؍ ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا ٹھیکہ ملا۔ مودی جی نےاپنے دوست کے لیے ریاستی حکومتوں پر دباؤ ڈالا کہ آپ مہنگی بجلی خریدیں لیکن دوست کو فائدہ ہونا چاہیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK