• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: ایک ہفتے میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر۲۱۰۴۹؍ افراد گرفتار

Updated: August 04, 2024, 8:58 PM IST | Riyadh

سعو دی حکام نے ایک ہفتے کے دوران۲۱۰۴۹؍ افراد کو رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل۱۳؍ ہزار ۲۰۹؍افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ۵۱۷۷؍ کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوششوں کے نتیجے پر گرفتار کیا گیا، مزید۲۶۶۳؍ افراد کو مزدوری سے متعلق معاملات پر گرفتار کیا گیا۔

Saudi police are taking strict action against the culprits. Photo: INN.
خاطیوں کے خلاف سعودی پولیس سخت اقدامات کررہی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

سعودی پریس ایجنسی نے سنیچر کو ایک رپورٹ جاری کیا جس میں بتا یاگیا کہ سعو دی حکام نے ایک ہفتے کے دوران۲۱۰۴۹؍ افراد کو رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل۱۳؍ ہزار ۲۰۹؍افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ۵۱۷۷؍ کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوششوں کے نتیجے پر گرفتار کیا گیا، اور مزید۲۶۶۳؍ افراد کو مزدوری سے متعلق معاملات پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتارکئے گئے۱۵۴۰؍افراد میں سے۵۶؍ فیصد ایتھوپیا، ۴۳؍ فیصد یمنی اورایک فیصد دیگر ممالک کے افراد تھے۔ مزید ۴۲؍ افراد پڑوسی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، اور پانچ کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں سفید فام شدت پسندوں کا تشدد کئی شہروں میں پھیل گیا، ۸؍ گرفتار

سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے، جس میں نقل و حمل اور پناہ گاہ فراہم کرنا بھی شامل ہے، اسے زیادہ سے زیادہ۱۵؍ سال قید، ایک ملین ریال (تقریباً ۲؍ کروڑ ۲۳؍ لاکھ روپے) تک کا جرمانہ اور ساتھ ہی گاڑیاں اور جائیدادضبطی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں ٹول فری نمبر۹۱۱؍ اور مملکت کے دیگر علاقوں میں ۹۹۹؍ یا ۹۹۶؍پر مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK