• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: ۴؍ ہزار سال پرانا قصبہ دریافت، النطح نام دیا گیا

Updated: October 31, 2024, 10:06 PM IST | Jeddah

النطح قصبہ کی باقیات طویل عرصہ تک خیبر کے فصیل والے نخلستان میں پوشیدہ تھے۔ نو دریافت شدہ قصبہ صحرا سے گھرا سبز اور زرخیز علاقہ ہے جو جزیرہ نما عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

Discovery of Kasbah al-Natah in the oasis. Image: X
نخلستان میں دریافت قصبہ النطح۔ تصویر: ایکس

جدید دور کے سعودی عرب کے نخلستان میں ۴ ہزار سال پرانا ایک قلعہ بند قصبہ دریافت ہوا ہے، ماہرین آثار قدیمہ نے بدھ کو بتایا۔ اس دریافت سے انسان کے خانہ بدوشی سے شہری زندگی کی طرف سفر کے متعلق مزید تحقیقات کی جاسکے گی۔ ماہرین نے اس قصبہ کا نام النطح رکھا ہے۔ قصبہ کے باقیات طویل عرصہ تک خیبر کے فصیل والے نخلستان میں پوشیدہ تھے۔ نودریافت شدہ قصبہ صحرا سے گھرا ہوا لیکن سبز اور زرخیز علاقہ ہے جو جزیرہ نما عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ رواں سال کی ابتدا میں فرانسیسی ماہر آثار قدیمہ گیلوم چارلوکس کی تحقیق کے مطابق اس جگہ پر ایک قدیم ۵ء۱۴ کلومیٹر لمبی دیوار دریافت ہوئی تھی۔ چارلوکس نے بتایا کہ جریدے PLOS One میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کیلئے فرانسیسی و سعودی محققین پر مشتمل ایک ٹیم نے ان دیواروں کے رہائش گاہ کے اردگرد منظم ہونے کا ثبوت فراہم کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سی پی جے امپیونٹی انڈیکس: ہیتی، اسرائیل صحافیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں دے رہے ہیں

کانسہ کے دور سے تعلق رکھنے والے قلعوں کی دریافت نے سائنسدانوں کو ان نخلستانوں کا مطالعہ کرنے پر مجبور کیا۔ لیکن اونچائی سے اس مقام کا مشاہدہ کرنے پر ممکنہ راستوں اور مکانات کی بنیادوں کا انکشاف ہوا جس کے بعد سائنسدانوں نے اتنی مضبوط بنیادیں تلاش کیں جو کم از کم ایک یا دو منزلہ گھروں کو آسانی سے سہارا دے سکیں۔ محققین نے بتایا کہ ۵۰۰ گھروں پر مشتمل اس قصبہ کو ابتدائی کانسہ کے دور میں ۲۴۰۰ قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن تقریباً ایک ہزار سال بعد اسے ترک کردیا گیا۔ جب النطح کی تعمیر ہوئی تو موجودہ شام سے لے کر اردن تک بحیرہ روم کے کنارے لیونٹ کے علاقے میں شہر ترقی پذیر تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK