• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: رمضان کے دوران ۱۲۰؍ ملکوں میں ۷۰۰؍ ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی

Updated: February 18, 2025, 1:22 PM IST | Riyadh

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران۱۰۲؍ ملکوں میں ۷۰۰؍ٹن کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔ یہ مقدار گزشتہ برس سے۲۰۰؍ ٹن زیادہ یے۔

Saudi officials inspecting dates. Photo: INN.
سعودی حکام کھجوروں کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران۱۰۲؍ ملکوں میں ۷۰۰؍ٹن کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔ وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی کے زیر انتظام خادم حرمین شریفین گفٹ پروگرام کے تحت ۷۰۰؍ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی جو گزشتہ برس سے۲۰۰؍ ٹن زیادہ ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق یہ کھجوریں دنیا میں سعودی سفارتخانوں، وزارت اسلامی امور اور مذہبی اتاشیوں کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ: جنگ کے بعد اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت: وزارت صحت نے خبردار کیا

سعودی وزیر اسلامی امور شیخ عبدللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے خصوصا رمضان کے دوران اس پروگرام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت نے رمصان۲۰۲۵ء کے دوران اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں میں کھجوروں کی فراہمی کیلئے لاجسٹک تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK