جدہ آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق سردیوں کا موسم، جو تقریباً ۸۹؍دن تک جاری رہتا ہے، سنیچرکو سعودی عرب میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2024, 5:56 PM IST | Jeddah
جدہ آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق سردیوں کا موسم، جو تقریباً ۸۹؍دن تک جاری رہتا ہے، سنیچرکو سعودی عرب میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
جدہ آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق، سردیوں کا موسم، جو تقریباً ۸۹؍دن تک جاری رہتا ہے، سنیچرکو سعودی عرب میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر ۱۲؍ بجکر ۲۰؍منٹ پر سورج ’جدی مدار‘ کے عین اوپر تھا جو فلکیاتی اعتبار سے اس بات کی علامت ہے کہ موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران۶ء۷؍ ملین زائرین کا خیرمقدم
انجینئرماجد ابوزاھرۃ نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کرہ ارض کے اپنے محور اورسورج کے گرد گردش سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کی سورج کے گرد گردش عمودی نہیں بلکہ ۲۳ء۵؍ ڈگری کے زاویے پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے شمالی اور جنوبی سمتوں کے آدھے حصے اس سورج کی براہ راست تپش سے قدرے دور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطب شمالی کا حصہ سورج کی تپش سے قدرے دور ہوتا ہے اس لئے سورج کی براہ راست شعاعوں کا مرکز جنوب کی جانب ہوجاتا ہے جس سے خط استوا کے شمالی علاقوں میں دن۱۲؍ گھنٹے سے کم کا ہوتا ہے جبکہ جنوبی سمت کے علاقوں میں رات۱۲؍ گھنٹوں سے زیادہ کی ہوتی ہے۔