• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: خوفناک سڑک حادثہ میں ۹؍ ہندوستانیوں کی موت، وزیر خارجہ کی تعزیت

Updated: January 29, 2025, 7:08 PM IST | Riyadh

سعودی عرب میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ۹؍ ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔ جدہ میں ہندوستانی مشن نے اس کی اطلاع دی ہے۔ حادثہ مغربی سعودی عرب میں جیزان کے قریب پیش آیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

سعودی عرب میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ۹؍ ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔ جدہ میں ہندوستانی مشن نے اس کی اطلاع دی ہے۔ مشن نے بتایا کہ حادثہ مغربی سعودی عرب میں جیزان کے قریب پیش آیا۔ مشن نے کہا کہ وہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ وہ سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور وہ ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ہندوستانی قونصل خانے نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، ’’ ہم سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں ۹؍ ہندوستانی شہریوں کی المناک موت پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے ہماری دلی تعزیت۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا مکمل مدد فراہم کر رہا ہے اور حکام اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ اہل ِغزہ کو مصر اور اُردن منتقل کرنے کی ناقابل قبول تجویز پر بضد

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے جہاں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین حادثے کے حوالے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حادثے اور جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر دکھی ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر خارجہ نے کہا کہ جدہ میں ہمارے قونصل جنرل سے بات کی، جو متعلقہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔ اس افسوس ناک صورتحال میں وہ بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK