• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: ایک ہفتے میں ۱۷؍ ہزار سے زائد غیرقانونی افراد حراست میں

Updated: May 25, 2024, 8:03 PM IST | Riyadh

سعودی انتظامیہ کی سرکاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کیلئے ۱۷؍ ہزار ۳۰؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق رہائشی قانون کی خلاف ورزی کیلئے ۱۰؍ ہزار ۶۶۲؍ افراد، ۴؍ ہزار ۱۴۷؍ افراد کو غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کرنے کی کوشش کیلئے جبکہ ۲؍ ہزار ۲۲۱؍ افراد کو لیبر سےمتعلقہ معاملات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی پریس ایجنسی نے آج رپورٹ کیا ہے کہ سعودی انتظامیہ نے ایک ہفتے میں رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کیلئے ۱۷؍ ہزار ۰۳۰؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے کیلئے ۱۰؍ ہزار ۶۶۲؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ۴؍ ہزار ۱۴۷؍ افراد کو غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کرنے کی کوشش کیلئےجبکہ ۲؍ ہزار ۲۲۱؍ افراد کو لیبر سےمتعلقہ معاملات میں گرفتار کیا گیاہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کینیا: سونے کی غیر قانونی کان منہدم، ۵؍ افراد ہلاک

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ ایک ہزار ۱۱۹؍ افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی میں داخل ہونے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے جن میں ۷۱؍ فیصد ایتھوپیائی، ۲۷؍ فیصد یمنی جبکہ ۲؍ فیصد دیگر ممالک کے افراد ہیں۔مزید۶۵؍ افراد پڑوسی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئےہیں  اور۱۷؍ کو خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارات داخلہ نے بتایا ہے کہ نے بتایا ہے کہ کسی نے بھی سعودی عربیہ میں داخل ہونے، جن میں سعودی میں نقل و حمل اور پناہ گاہ فراہم کرنا بھی شامل ہے ، کی کوشش میں کسی بھی فرد کو۱۵؍ سال قید کی سزا ہو گی ، اسے ایک ملین سعودی ریال کا جرمانہ اداکرنا ہوگا جبکہ اس کی گاڑیاں اور دیگر جائیداد بھی ضبط کر لی جائیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK