• Sun, 09 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: ۱۴۴۶ھ کے حج کیلئےمقامی افراد کے اندراج کا آغاز

Updated: February 08, 2025, 6:47 PM IST | Riyadh

سعودی عرب نے مقامی زائرین کیلئے ۱۴۴۶ھ کے حج کیلئے اندراج کا آغاز کر دیا ہے، جس میں ایسے افراد کو ترجیح دی جائےگی جنہوں نے اس سے قبل حج نہیں کیا ہے، یہ اندراج ’’نسخ ‘‘ایپ اور ای پورٹل کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی عازمین بشمول شہریوں اور دیہی رہائشیوں کیلئے ۱۴۴۶ھ کے حج کیلئے اندراج کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسخ ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔وزارت نے جلد اندراج کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ ہی درخواست دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کی تفصیل درج کریں،اپنے ساتھی حجاج کو بھی شامل کریں۔ اور ضرورت پڑنے پر محرم کی شرط سے مستثنیٰ ہونے کی درخواست جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھئے: عمرہ کیلئے جانے والوں کو ٹیکہ لگوانا لازمی نہیں۔ سعودی حکومت نے فیصلہ واپس لیا

یہ مراحل مکمل ہونے کے بعد حج پیکیج کی بکنگ دستیاب ہونے پر درخواست دہندگان کو مطلع کیا جائے گا۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK