کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگویج ۹؍سے ۱۱؍دسمبر تک اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عربی زبان کا عالمی دن منانے کیلئےتقریبات منعقد کرے گی۔ان تقریبات کا مقصد عربی زبان کی ترویح و اشاعت کے ساتھ زبان کو جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔
EPAPER
Updated: December 08, 2024, 10:18 PM IST | Inquilab News Network | Washington
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگویج ۹؍سے ۱۱؍دسمبر تک اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عربی زبان کا عالمی دن منانے کیلئےتقریبات منعقد کرے گی۔ان تقریبات کا مقصد عربی زبان کی ترویح و اشاعت کے ساتھ زبان کو جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگویج ۹؍سے ۱۱؍دسمبر تک اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عربی زبان کا عالمی دن منانے کیلئے تقریبات منعقد کرے گی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال کا تھیم ہے’’ عربی زبان اور اے آئی ،ثقافتی ورثے کے تحفظ کےساتھ جدت کو آگے بڑھانا۔‘‘ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی اور سفارتی شخصیات کا استقبال کیا جائے گا۔یہ تقریب کا لگاتار چوتھا سال ہے، جو عالمی اداروں میں عربی کو فروغ دینے کیلئے اکیڈمی کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے اور اس زبان کے ثقافتی اور سائنسی ورثے کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کی لگن کو نمایاں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش میں اَب پاکستانیوں کیلئے سیکوریٹی چیک لازمی نہیں
اس تقریب میں’’اقوام متحدہ میں عربی ترجمہ ‘‘کے عنوان سے ایک پینل مباحثہ شامل ہو گا، جس میں بین الاقوامی ماہرین شامل ہوں گے، اور اقوام متحدہ کے عملے کیلئے سفارتی مقاصدکی خاطر عربی ترجمے کی مہارت پر ایک ورچوئل تربیتی کورس شامل ہوگا۔عربی زبان کی نمائش میں فنکارانہ کام اور ڈیجیٹل ڈسپلے پیش کیے جائیں گے جو زبان کی خوبصورتی، تاریخ اور دیگر تہذیبوں پر اثرات پر مرکوز ہیں۔ یہ اکیڈمی کی سرگرمیوں اور اشاعتوں کو متعارف کرواتے ہوئے سعودی ثقافت کی صداقت کی عکاسی کرے گا۔