• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش میں اَب پاکستانیوں کیلئے سیکوریٹی چیک لازمی نہیں

Updated: December 08, 2024, 10:23 AM IST | Agency | Dhaka

محمد یونس سرکار کے اقدام سے نئی دہلی فکر مند، ہندوستانیوں کیلئے ویزا میں کمی، وزیر دفاع نے کہا کہ’’  رشتے بدل چکے ہیں۔‘‘

Muhammad Yunus with Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif. Photo: INN
محمد یونس پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ۔ تصویر: آئی این این

 بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ تعلقات مسلسل بہتر کررہاہے جبکہ ہندوستان کے ساتھ اس کا رویہ تیزی سے بدل رہاہے۔ ڈھاکہ نے ایک طرف جہاں ہندوستانیوں  کیلئے جاری ہونے والے ویزا کی تعداد میں کمی کردی ہے وہیں پاکستانیوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ویزا کے حصول سے قبل سیکوریٹی چیک کی لازمی شرط کوختم کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ ہندوستان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: بی جے پی کا الزام

بنگلہ دیش میں  شیخ حسینہ کے تختہ پلٹ کے بعد محمد یونس کی قیادت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنےوالی عارضی حکومت کے اس اقدام پر نئی دہلی نے فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ اسے ہندوستان کیلئے سلامتی سے متعلق تشویش کا معاملہ سمجھا جارہاہے۔ اس کے ساتھ ہی کابنگلہ دیش حکومت نے کراچی سے چٹاگانگ کے درمیان براہ راست مال بردار جہازوں کی آمد ورفت کی اجازت دیکر بھی پاکستان سے قربت کی توثیق کی ہے۔ اِدھر نئی دہلی سے ڈھاکہ کے تعلقات میں تلخی آرہی ہے۔ عارضی حکومت میں  وزیر دفاع توحید حسین نے  تبدیلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’۵؍ اگست کے بعد سے ہندوستان کے ساتھ رشتے بدل چکے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے۔ میں  سمجھتا ہوں  کہ بدلے ہوئے حالات میں   ہندوستان کو یہ اندازہ ہو جائےگا کہ اسے بنگلہ دیش کےساتھ تعلقات کس طرح  آگے بڑھانے ہیں۔ ‘‘ یاد رہے کہ ۵؍ اگست کو بنگلہ دیش میں  عوامی انقلاب کے نتیجے میں  شیخ حسینہ کا تختہ پلٹ دیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK