سعودی عربیہ کے مکہ معظمہ کے کلاک ٹاور میں دنیا کے سب سے بڑے سلون کا افتتاح ہو گیا ہے، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے تاکہ حج اور عمرہ کے زائرین کو تیز اور بے عیببالوں کی تراش کی خدمات فراہم کی جا سکے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2025, 10:14 PM IST | Riyadh
سعودی عربیہ کے مکہ معظمہ کے کلاک ٹاور میں دنیا کے سب سے بڑے سلون کا افتتاح ہو گیا ہے، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے تاکہ حج اور عمرہ کے زائرین کو تیز اور بے عیببالوں کی تراش کی خدمات فراہم کی جا سکے۔
سعودی عربیہ کے مکہ معظمہ کے کلاک ٹاور میں دنیا کے سب سے بڑے سلون کا افتتاح ہو گیا ہے، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے تاکہ حج اور عمرہ کے زائرین کو تیز اور بے عیبب الوں کی تراش کی خدمات فراہم کی جا سکے۔ یہ منصوبہ مرکزی سلون کو ترقی دینے کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقام مسجد الحرام کے ارد گرد کے علاقے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلون میں۱۷۰؍ کرسیاں ہیں اور یہ اپنے ابتدائی مرحلے میں روزانہ۱۵۰۰۰؍ سے زائد زائرین کو خدمات فراہم کر سکتا ہے، جبکہ ہر فرد کیلئے صرف تین منٹ کا اوسط وقت لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عربیہ: حرمین ٹرین نے ایک دن میں ۴۸؍ ہزار مسافروں کا ریکارڈ قائم کیا
اس سلون کا قیام اور کارکردگی مقدس شہر کے زائرین کیلئے خدمات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔جو مکمہ معظمہ کے قریبی بڑے منصوبوں جیسے مسار پروجیکٹ، جبل عمر اور ذاخر مکہ کے ساتھ مربوط ہونے کے جامع نقطہ نظر کے مطابق ہے۔