Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سعودی عربیہ: حرمین ٹرین نے ایک دن میں ۴۸؍ ہزار مسافروں کا ریکارڈ قائم کیا

Updated: March 27, 2025, 6:50 PM IST | Riyadh

سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے درمیان چلائی جاری ٹرین جس کا آغاز ۲۰۱۸ء میں ہوا تھا، ایک دن میں ۴۸؍ ہزار مسافروں کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جبکہ رمضان کے آخری عشرے میں یومیہ دوروں کی تعداد ۱۳۰تک پہنچ چکی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے نے اپنے آغاز۲۰۱۸ء سے اب تک روزانہ مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی ہے، جب۱۵؍ رمضان المبارک۱۵؍ مارچ کو یہ تعداد۴۸؍ ہزار تک پہنچ گئی۔ مقدس مہینے کے شروع سے روزانہ اوسطاً مسافروں کی تعداد۳۹؍ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو جدہ اور مکہ کے درمیان اور مکہ و مدینہ کے درمیان تیز ترین نقل و حمل کے ذریعے کے طور پر ٹرین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتی ہے۔ رمضان کے آغاز سے سفر کے دوروں کی تعداد بتدریج بڑھ کر آخری عشرے میں روزانہ۱۳۰؍ دورے تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی ریلوے کمپنی نے رمضان میں سالانہ عمرہ کے مصروف موسم میں حجاج، عبادت کرنے والوں اور زائرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ٹرین کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے ساتھ اسٹیشن کے اندر مسافروں کے راستوں کو بھی منظم کیا گیا ہے اور مدینہ اسٹیشن پر اضافی لاؤنج مہیا کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کے بہاؤ کو آسان بنایا جا سکے اور ان کے سفر کے تجربے کو بہتر کیا جا سکے۔  

یہ بھی پڑھئے: ۲۷؍ ویں شب: مسجد حرم اور نبوی میں ۳۰؍ لاکھ سے زائد زائرین جمع ہوئے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ ریلوے نے موسم شروع ہونے سے پہلے ہی رمضان المبارک کیلئے اپنا آپریشنل پلان جاری کیا تھا، جس میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین پر۳۴۰۰؍ سے زائد سفرمیں ۱۶؍ لاکھ  سیٹیں فراہم کرنا شامل ہے۔۲۰۲۴ء کے مقابلے میں سفر کی تعداد میں۲۱؍ فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سیٹ کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۱۸؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: رمضان کے ۲۱؍ دنوں میں مسجد حرم اور نبویؐ میں ۱۷؍ ملین سے زائد افطار باکس تقسیم

حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے حجاج کرام کی خدمت کرنے والے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ مکہ اور مدینہ کو جدہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے ذریعے جوڑتی ہے۔ یہ۴۵۳؍ کلومیٹر بجلی سے چلنے والی لائن پر کام کرتی ہے اور دنیا کی۱۰؍ تیز ترین ٹرینوں میں شمار ہوتی ہے، جس کی آپریشنل سپیڈ۳۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK