• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: مدینہ میں اب سال بھر روضہ اقدسؐ کی متعدد مرتبہ زیارت کی جاسکے گی

Updated: January 06, 2025, 5:08 PM IST | Inquilab News Network | Madinah

اس راحت سے فائدہ اٹھانے کیلئے زائرین کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسجد نبوی کے قریب ہوں، ان کے موبائل میں نسک ایپ ڈیٹ ہوں اور نسک ایپ کے ذریعہ بکنگ کے دوران موبائل کا جی پی ایس GPS لوکیشن فیچر آن ہو۔

A View of Rauda Nabawi. Photo: INN
روضہ نبوی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع مسجد نبوی میں نمازیوں کو اب سال بھر میں ایک سے زائد مرتبہ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے روضہ کی زیارت کی اجازت ہوگی۔ نسک Nusuk ایپلی کیشن کے ذریعہ سعودی عرب حکومت نے روضہ نبوی کی متعدد مرتبہ زیارت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ دسمبر ۲۰۲۳ء میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے سال میں صرف ایک بار روضہ کی زیارت کے اجازت نامہ کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق، اب زائرین پورا سال روضہ کا دورہ کر سکیں گے جب تک وہ مسجد نبوی کے قریب ہوں۔ ایپ میں مزید بتایا گیا کہ اجازت نامہ ہر ۲۰ منٹ میں دستیاب ہوگا۔ البتہ زائرین کو کچھ شرائط کا خیال رکھنا ہوگا۔ زائرین کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسجد نبوی کے قریب ہوں، ان کے موبائل میں نسک ایپ ڈیٹ ہوں اور نسک ایپ کے ذریعہ بکنگ کے دوران موبائل کا جی پی ایس GPS لوکیشن فیچر آن ہو۔

یہ بھی پڑھئے: مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران۶ء۵؍ ملین سے زائد زائرین کی آمد

مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں عمرہ کرنے کے بعد، بہت سے مسلمان نماز کے لیے مدینہ میں مسجد نبوی کا دورہ کرتے ہیں اور روضہ نبوی کا دورہ کرتے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۲۴ء میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سال ۲۰۲۴ء کے دوران ایک کروڑ سے زائد نمازیوں نے روضہ میں نماز اڈا کی۔ ۲۰۲۴ء کے آغاز سے اب تک تقریباً ۵۷ ہزار ۹۲۳ ٹن زمزم کا پانی مسجد نبوی کے زائرین کو فراہم کیا جا چکا ہے۔ ۲۰۲۴ء کے دوران تقریباً ۲۴ لاکھ نمازیوں نے مسجد نبوی میں خوشبو لگانے کی خدمت سے استفادہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK