گزشتہ سال تنخواہوں میں۴۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ۵۰ء۵؍ فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 9:36 PM IST | Agency | Riyadh
گزشتہ سال تنخواہوں میں۴۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ۵۰ء۵؍ فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا
سعودی عرب میں ۲۰۲۴ء کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے بتایا کہ نجی شعبے کے سعودی ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ برس۲۰۲۴ء میں ۴۵؍ فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گزشتہ برس۵۰ء۵؍ فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔ وزارت کا ماننا ہے کہ یہ ’سعودائزیشن‘ سے متعلق وزارت افرادی قوت کی پالیسی کی کامیابی ہے، نجی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر بھی سعودی شہریوں کا تقرر ہوا ہے۔
سعودی حکام نے بتایا کہ پلیٹ فارم ’وعد‘ جو افرادی قوت کو عملی تربیت فراہم کرتا ہے اس کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک۱ء۳؍ ملین روزگار کے لئے تربیتی مواقع فراہم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھئے: لکڑی کے دستکاروں کو نئے سال سے اُمید
و اضح رہےکہ وہ سعودی شہری جو اس پلیٹ فارم سے ٹریننگ حاصل کرتے ہیں انہیں آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے۔
ملازمتوں کے حصول سے متعلق بھی وزارت نے ’جدارات‘ کے عنوان سے پلیٹ فارم شروع کیا ہے جہاں ۲؍لاکھ ۱۰؍ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ اس وقت مملکت کے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی ملازمین کی تعداد۲ء۴؍ملین ہے جن میں مرد و خواتین شامل ہیں جبکہ۳؍ لاکھ۶۱؍ ہزار افراد نے پہلی بار ملازمت اختیار کی۔ سعوی عرب کی لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین ملازمین کی تعداد ۳۵ء۸؍ فیصد تک پہنچ چکی ہے جن میں اعلی اور درمیانے عہدوں پر۴۳؍ فیصد خواتین شامل ہیں۔ وزارت افرادی قوت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ بے روزگاری کے تناسب میں ۳ء۳؍ فیصد کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت گروپ۲۰؍ ممالک میں بے روزگاری سے متعلق سعودی عرب ۵؍ویں نمبر پر موجود ہے۔ بے روزگاری میں سعودی شہریوں کیلئے نمایاں کمی آئی ہے۔ ۶؍ سال پہلے کے اعداد وشمار کے تناظر میں گزشتہ برس۷ء۱؍ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔