سعودی وزارت حج و عمرہ نےزائرین حرمین کی سہولت اور رہنمائی کیلئے ایک جدید اقدام کرتے ہوئے۱۶؍ مختلف زبانوں میں ڈجیٹل گائیڈ جاری کر دیا ہے جس میں اردو بھی شامل ہے۔ یہ گائیڈ وزارت کی ویب سائٹ پر صوتی شکل میں بھی دستیاب ہے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2025, 4:55 PM IST | Makkah
سعودی وزارت حج و عمرہ نےزائرین حرمین کی سہولت اور رہنمائی کیلئے ایک جدید اقدام کرتے ہوئے۱۶؍ مختلف زبانوں میں ڈجیٹل گائیڈ جاری کر دیا ہے جس میں اردو بھی شامل ہے۔ یہ گائیڈ وزارت کی ویب سائٹ پر صوتی شکل میں بھی دستیاب ہے۔
زائرین حرمین کی سہولت اور رہنمائی کیلئے سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک جدید اقدام کرتے ہوئے۱۶؍ مختلف زبانوں میں ڈجیٹل گائیڈ جاری کر دیا ہے جس میں اردو بھی شامل ہے۔ یہ گائیڈ وزارت کی ویب سائٹ پر صوتی شکل میں بھی دستیاب ہے اور زائرین اسے ڈاؤن لوڈ کر کےبآسانی استفادہ کر سکتے ہیں۔
متعدد زبانوں میں اہم معلومات
وزارت حج و عمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے اردو، انگریزی، عربی، ترکی، فارسی، ازبکی، انڈونیشی اور دیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ اس گائیڈ میں مختلف موضوعات پر تفصیلی ہدایات موجود ہیں، جن میں سائبر سیکوریٹی، قانونی و انتظامی امور، مالیاتی معاملات (بینکنگ) اور صحت کے حوالے سے رہنمائی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان میں مکہ اورمدینہ میں موبائل ڈیٹا کا استعمال عالمی اوسط سے زیادہ: سی ایس ٹی
مناسک حج و عمرہ کی مکمل رہنمائی
رہنما گائیڈ میں حج و عمرہ کے اہم مراحل اور مقامات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں جمرات (منیٰ)، مزدلفہ، یومِ نحر (قربانی کے ایام)، یومِ عرفہ اور احرام کی پابندیوں سے متعلق رہنما اصول شامل ہیں۔ یہ جدید گائیڈ نہ صرف زائرین کو مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرے گی بلکہ انہیں کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی پیچیدگیوں سے بچنے میں بھی مدد دے گی۔
ڈجیٹل گائیڈ میں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات کے علاوہ مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات اورمسجد نبوی الشریف کے مسجد الحرام کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات پی ڈی ایف کی صورت میں دستیاب ہیں جنہیں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں آڈیو بھی فراہم کی گئی ہے۔