مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن ( سی ایس ٹی)نے رمضان المبارک۱۴۴۶ھ کے دوران مکہ اور مدینہ مقدس شہروں میں ریکارڈ ڈیٹا کھپت اور موبائل نیٹ ورک کی بہتر کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 01, 2025, 9:01 PM IST | Riyadh
مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن ( سی ایس ٹی)نے رمضان المبارک۱۴۴۶ھ کے دوران مکہ اور مدینہ مقدس شہروں میں ریکارڈ ڈیٹا کھپت اور موبائل نیٹ ورک کی بہتر کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔
مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران مکہ اور مدینہ میں موبائل ڈیٹا کا استعمال عالمی اوسط سے زیادہ رہا۔ جہاں مکہ میں یومیہ فی کس ڈیٹا کا استعمال۱۱۵۵؍ میگا بائٹ تک پہنچ گیا، جو عالمی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے، وہیںمدینہ میں یہ استعمال اور بھی زیادہ رہا، جہاں فی شخص ۱۴۸۱؍میگا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا گیا، جو عالمی اوسط سے چار گنا زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل
رپورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی نمایاں بہتری کو اجاگر کیا گیا۔ مکہ میں اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ ۱۹۶؍ ایم بی پی ایس تک پہنچی، جو گزشتہ سال کی نسبت۱۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ مدینہ میں یہ رفتار۲۷۲؍ ایم بی پی ایس سے تجاوز کر گئی، جو سالانہ بنیادوں پر۲۶؍ فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کمیشن نے عمرہ کے موسم میں وائس کال میں بھی اضافہ درج کیا۔ مکہ میں۳۵۵؍ ملین سے زائد مقامی کال اور۴۳؍ ملین سے زیادہ بین الاقوامی کال درج کی گئیں، جبکہ مدینہ میں۲۰۵؍ ملین مقامی کال اور ۲۰؍ملین بین الاقوامی کال ہوئیں۔
یہ بھی پڑھئے: خانہ کعبہ سے بیت المقدس تک نماز ِ عید میں مظلوموں کیلئے دُعائیں
کمیشن نے رمضان اور عمرہ کے موسم میں اپنے عملی منصوبے کی کامیابی کا اعادہ کیا اور اس کامیابی کو حجاج کرام کی خدمت میں مصروف سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے درمیان مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا۔ سی ایس ٹی نے زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور مصروف اوقات میں معیاری مواصلاتی خدمات کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہے، جو کہ مملکت کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اہداف کے مطابق ہے۔