• Mon, 10 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عربیہ: حفاظتی دستوں کے ہاتھوں ۲۱۴۷۷؍ غیر قانونی مقیم افراد گرفتار

Updated: February 09, 2025, 10:03 PM IST | Riyadh

سعودی عرب کے حفاظتی دستوں نے غیر قانونی طور پر مقیم ۲۱۴۷۷؍ افراد کو گرفتار کیا۔ ان میں رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے۱۳۶۳۸؍، سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ۴۶۶۳؍، اور مزدور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ۳۱۷۶؍ افراد شامل ہیں۔

File Photo. Image INN
فائل فوٹو؛ تصویر: آئی این این

گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر ۲۱۴۷۷؍ غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سنیچرکو اعلان کیا کہ یہ گرفتاریاں۳۰؍جنوری سے ۵؍ فروری کے درمیانی عرصے کے دوران سعودی حفاظتی دستوں کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے کی گئی۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے۱۳۶۳۸؍، سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ۴۶۶۳؍، اور مزدور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ۳۱۷۶؍ افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور،۱۹۳؍ ممالک کا ویزا فری

کل ۲۸۶۶۱؍ گرفتار شدگان کو سفارتی دستاویز حاصل کرنے ہدایت دی گئی ہے۔ جبکہ ۲۹۱۹؍ افراد کو سفری دستاویز مکمل کرنے کے احکام دئے گئے ہیں، جبکہ ۸۷۳۳؍ افراد کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ۱۳۱۶؍ غیر قانونی طور پر مملکت کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں میں ۴۰؍ فیصد یمنی، ۵۸؍ فیصد ایتھوپیائی شہری، جبکہ ۲؍ فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔اس کے علاوہ ۷۷؍ افراد کو غیر قانونی طور پر ملک سے فرار ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا: ۲۰۲۲ء میں ۵؍ میں سے ایک پناہ گزیں انتہائی غربت میں زندگی گزار رہا تھا

خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے، پناہ دینے اور ملازمت دینے میں ملوث ۱۳؍افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر ۳۷۱۲۰؍غیر قانونی مقیم ہیں جن میں ۳۵۴۷؍مرد اور ۳۵۷۳؍خواتین شامل ہیں جو اس وقت تعزیری اقدامات کے تحت مختلف قانونی مراحل سے گزر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص، جو افرادکو مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہے، انہیں اس سرزمین پر منتقل کرتا ہے، انہیں پناہ دیتا ہے یا کوئی دوسری مدد یا خدمت فراہم کرتا ہے تو اسے ۱۵؍سال تک قید اور ۱۰؍لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، اور یہ کہ نقل و حمل کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں یا پناہ دینے کیلئے استعمال ہونے والے مکانات کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔
وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ۹۱۱؍نمبر اور مملکت کے باقی علاقوں میں ۹۹۹؍اور ۹۹۶؍نمبروں پر فون کرکے خلاف ورزی کے کسی بھی معاملے کی اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK