گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں عمرہ کرنے والے زائرین میں ۵۳ فیصد جبکہ ۴۷ فیصد خواتین تھیں۔ سعودی شہریت رکھنے والے زائرین کی تعداد، کل عمرہ زائرین کا ۵ء۴ فیصد تھی۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 9:31 PM IST | Inquilab News Network | Riyadh
گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں عمرہ کرنے والے زائرین میں ۵۳ فیصد جبکہ ۴۷ فیصد خواتین تھیں۔ سعودی شہریت رکھنے والے زائرین کی تعداد، کل عمرہ زائرین کا ۵ء۴ فیصد تھی۔
مملکت سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات (جی اے ایس ٹی اے ٹی) نے انکشاف کیا کہ ۲۰۲۴ء کے چوتھی سہ ماہی میں عمرہ کرنے والے زائرین کی تعداد میں، گزشتہ سال ۲۰۲۳ء کے اسی دورانیے کے مقابلے ۳۱ فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں عمرہ کرنے والے زائرین میں ۵۳ فیصد جبکہ ۴۷ فیصد خواتین تھیں۔ سعودی شہریت رکھنے والے زائرین کی تعداد، کل عمرہ زائرین کا ۵ء۴ فیصد تھی جبکہ ان میں ملک کے خطہ مکہ مکرمہ سے مقامی زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غیر ملکی عمرہ زائرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے ۲ء۲۶ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان میں ۷ء۶۴ فیصد زائرین عمرہ ویزا کے ساتھ سعودی عرب پہنچے۔ دسمبر میں غیر ملکی عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ۲ء۳۸ فیصد رہی، جبکہ نومبر میں مقامی عمرہ کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی، جو کل عمرہ زائرین کا ۳۴ فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھئے: جرمنی سے حج کے لئے سائیکل پر۶؍ ہزار کلو میٹر کے سفر کا آغاز
واضح رہے کہ ۲۰۲۴ء سے عمرہ کے اعداد و شمار کو سہ ماہی بنیادوں پر جاری کیا جا رہا ہے جن میں مقامی اور بین الاقوامی عمرہ زائرین کی تعداد اور فیصد کو حج پروگرام کے ڈیٹا اور منظور شدہ شماریاتی ماڈلز کی بنیاد پر تفصیل سے پیش کیا جاتا ہے۔