Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سعودی عربیہ: زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی

Updated: March 09, 2025, 9:42 PM IST | Riyadh

بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر، سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جو سعودی خواتین کی لیبر فورس، قیادتی عہدوں اور کاروباری میدان میں بڑھتی ہوئی شرکت کو اجاگر کرتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر، سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جو سعودی خواتین کی لیبر فورس، قیادتی عہدوں اور کاروباری میدان میں بڑھتی ہوئی شرکت کو اجاگر کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں۹؍ اعشاریہ ۸؍  ملین خواتین ہیں، جن میں سے۳۶؍ اعشاریہ۲؍ فیصد خواتین۲۰۲۴ء کے تیسرے سہ ماہی تک لیبر فورس میں شامل ہیں۔سعودی خواتین کیلئے روزگار اور آبادی کا تناسب ۳۱؍ اعشاریہ ۳؍ تک پہنچ گیا ہے، جو لیبر فورس میں شمولیت کے حوالے سے مستقل پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۲؍ سالہ بچی سمیت۲۱؍ فلسطینی خواتین اسرائیل کی قید میں ہیں: فلسطینی این جی او

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ سعودی خواتین قیادتی اورکاروباری کردار ادا کر رہی ہیں۔۲۰۲۴ء میں،۷۸؍ ہزار ۳۵۶؍سعودی خواتین اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہیں، جبکہ ۲۰۲۳ءمیں ۵؍ لاکھ ۵۱؍ ہزار۳۱۸؍ خواتین نے کاروبار رجسٹر کروائے۔اس کے علاوہ فری لانسنگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں۲۰۲۳ء میں ۴؍ لاکھ ۴۹؍ ہزار،۷۲۵؍سعودی خواتین نے فری لانس کام کے اجازت نامے حاصل کیے۔
اسی دوران، سیاحت کے شعبے میں خواتین کی ملازمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں۲۰۲۴ء میں  ۱؍ لاکھ ۱۱؍ ہزار ،۲۵۹؍سعودی خواتین سیاحتکے شعبے میں ملازمتیںحاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK