• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: حج ۲۰۲۵ء کے موقع پر دنیا کی پہلی ’’ڈرائیور لیس ایئر ٹیکسی‘‘ شروع ہوگی

Updated: September 26, 2024, 10:12 PM IST | Riyadh

حج ۲۰۲۴ء میں مقدس مقامات تک پہنچانے کیلئے سعودی عربیہ میں فلائنگ ٹیکسی شروع کی گئی تھی جسے ڈرائیور اُڑاتا تھا۔ تاہم، اب حکومت نے ’’ڈرائیور لیس‘‘ یعنی ڈرائیور کے بغیر ایئر ٹیکسی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ دن پہلی ڈرائیور لیس ایئر ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عربیہ میں گزشتہ دن بغیر ڈرائیور کے چلنے والی دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیکسی کا تجربہ کیا گیا۔ یہ ٹیکسی حج کے ایام میں حاجیوں کو مقدس مقامات پر لے جانے کا کام انجام دے گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ہوائی ٹیکسی ہوگی جسے محکمہ ہوا بازی کی جانب سے اجازت نامہ حاصل ہوگا۔ یہ ہوائی ٹیکسی نہ صرف حاجیوں کو ایک مقدس مقام سے دوسرے مقدس مقام تک لے جائے گی بلکہ اسے ہنگامی صورت حال میں بھی استعمال کیا جا سکے گا، جیسے مریض ، دواؤں اور ضروری سامان کی نقل و حمل وغیرہ۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’اقوام متحدہ موجودہ مسائل کے حل میں قائدانہ کردار سنبھالنے سے قاصر ہے‘‘

وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا باز بورڈ کے ڈائرکٹر صالح الجاسر کے ہاتھوں اس کا افتتاح ہوا۔ خیال رہے کہ جنوری میں پہلی بار حج کے ایام میں اس ٹیکسی کے استعمال کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سعودی عربین ایئر لائنس نے اسے چلانے کا منصوبہ بنایا ہے، جو بیک وقت چار سے چھ مسافروں کے ساتھ جدہ کے کنگ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے مکّہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے درمیان سفر کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK