Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سعودی حکام نےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ۲۵؍ ہزار سے زائد افراد کو گرفتارکیا

Updated: March 24, 2025, 4:05 PM IST | Riyadh

سعودی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام خطوں میں مشترکہ فیلڈ مہم میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہونے والوں کی تعداد ایک ہفتے کے دوران ۲۵۱۵۰؍ رہی ہے۔ ان سب کو ۱۳؍ سے لے کر ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کے درمیان حراست میں لیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مملکت کے تمام خطوں میں مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات کے ذریعے گرفتار کیے گئے افراد میں ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے ۱۷۸۸۶؍، بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے ۴۲۴۷؍ اور لیبر سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے ۳۰۱۷؍ افراد شامل ہیں۔ مملکت میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والوں کی کل تعداد ۱۵۵۳؍ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے ۲۸؍ فیصد یمنی، 69 فیصد ایتھوپین اور۳؍ فیصد دیگر قومیتوں کےافراد تھے۔

یہ بھی پڑھئےؒ: ماہ رمضان کے آخری عشرے میں مسجد نبویﷺ میں ۴۰۰۰؍ معتکفین کی آمد

رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے، ملازمت دینے اور ان کی پردہ پوشی کرنے والے ۳۶؍ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے گئے غیر ملکیوں کی تعداد ۳۸۰۶۱؍ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں ۲۲۶۶؍ خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK