مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر۱۲۰؍ ممالک سے ۴۰۰۰؍مرد و خواتین معتکفین کو خیرمقدم کیا گیا، جو کہ اس سال اعتکاف خدمات کیلئے مختص گنجائش کے مطابق ہے۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 6:31 PM IST | Riyadh
مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر۱۲۰؍ ممالک سے ۴۰۰۰؍مرد و خواتین معتکفین کو خیرمقدم کیا گیا، جو کہ اس سال اعتکاف خدمات کیلئے مختص گنجائش کے مطابق ہے۔
مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر۱۲۰؍ ممالک سے ۴۰۰۰؍مرد و خواتین معتکفین کو خیرمقدم کیا گیا، جو کہ اس سال اعتکاف خدمات کیلئے مختص گنجائش کے مطابق ہے۔معتکفین نے اعتکاف کیلئے مختص علاقوں میں داخلہ لیا، جن میں مغربی چھت، جو سیڑھی نمبر ۶؍اور۱۰؍ کے ذریعے قابل رسائی ہے، نیز شمال مشرقی حصہ اور گیٹ نمبر۲۴؍ اور۲۵؍ اے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ بھیانک آتشزدگی کے سبب بند
جنرل اتھارٹی برائے نگہداشت حرمین شریفین نے ان کے قیام کو آسان بنانے کیلئے مختلف خدمات فراہم کی ہیں تاکہ وہ اعتکاف کے دوران اپنا وقت آرام سے گزار سکیں۔ فراہم کی جانے والی خدمات میں مخصوص سروس ڈیسک، سامان رکھنے کے لاکرز، میڈیکل کلینکس، فرسٹ ایڈ، اور مختلف زبانوں میں ترجمہ کی سہولت شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے مذہبی درس و تدریس، افطار، رات کے کھانے اور سحری کی مکمل مہمان نوازی، موبائل چارجنگ اسٹیشنز، اور ذاتی دیکھ بھال کے کٹس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی امداد میں تخفیف سے متاثر افغان طالبات کو عارضی راحت
اس کے علاوہ حکام کی جانب سے ہر معتکف کو ایک پہننے والا بریسلیٹ دیا جاتا ہے جو مخصوص علاقوں میں آسانی سے رسائی فراہم کرتا ہے اور انہیں دستیاب خدمات سے فائدہ اٹھانے میں مدد دیتا ہے، جس سے ان مقدس دنوں میں ایک روحانی اور منظم عبادت کا تجربہ ممکن ہوتا ہے۔