• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی حکومت کی کوششوں کے سبب حج کے دوران گرمی سے ہونے والی اموات میں زبردست کمی

Updated: June 11, 2024, 9:44 PM IST | Riyadh

امسال مئی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سعودی حکومت کے ذریعے کیے گئے مختلف اقدام کے سبب دوران حج گرمی اور فالج سےگزشتہ ۴۰؍ سالوں میں ہونے والی اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے،اس میں مسٹ پنکھوں کا استعمال، سایہ کی جگہوں میں اضافہ،اور ایئر کنڈیشنڈ آمد و رفت کی سہولت شامل ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

  اس سال مئی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، سعودی عرب کی حکومت کی مداخلت کی وجہ سےحج کے دوران گرمی سے ہونے والی اموات اور فالج کے واقعات میں۴۰؍سال کے عرصے میں بالترتیب ۶ء۷۴؍فیصدسے ۶ء۴۷؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو خبر دی کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام مکہ کے عازمین حج کیلئےموسمیاتی صحت سے متعلق خطرات میں اضافہ کے عنوان سے یہ مطالعہ کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت میں ۴ء۰؍ ڈگری سیلسیس فی دہائی اضافے کے باوجود حکومت کی مداخلت کارگر رہی ہے۔جرنل آف ٹریول میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں حج کے موسم کے دوران ماحول کے درجہ حرارت میں اضافے اور صحت کی صورتحال کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی اے نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ حجاج کیلئے گرمی سے متعلقہ صحت کے خطرات کو کم کرنے کیلئےکیے گئے اقدامات میں کھلی جگہوں پر ہوا کو ٹھنڈا کرنے کیلئےمسٹ پنکھوں کا استعمال شامل ہے۔حکومت پانی اور چھتری بھی تقسیم کرتی ہے۔ اور اب ایئر کنڈیشنڈ آمد و رفت کی سہولت بھی دستیاب ہیں،جس میں ۲۰۱۰ء سے جاری مقدس مقامات پر مشائرریل خدمات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ عظیم دوم کے بعد گزشتہ سال سب سے زیادہ جنگیں ہوئی ہیں: پی آر آئی او کی رپورٹ

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مملکت نے حج کے دوران مفت صحت کی خدمات کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی ہے۔رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ حکومت نے طویل المدتی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں ماحولیاتی انجینئرنگ اور بلڈنگ ڈیزائن کی حکمت عملیوں کو مربوط کرنا شامل ہے تاکہ قدرتی ہوا کو بہتر بنایا جا سکے اور مقدس مقامات پر درجہ حرارت کو کم کیا جا سکے۔اس کے علاوہ سایہ دار جگہوں میں اضافہ ہوا ہے، اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ سالانہ حج ۱۸۰؍سے زائد ممالک سے لاکھوں عازمین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹرمطالعہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں اضافے کے ردعمل کی منصوبہ بندی اور اسے بہتر بنانے کیلئےبہت زیادہ سائنسی اہمیت رکھتا ہے۔ برانڈ فنانس کے مطابق، کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹرلگاتار دوسرے سال مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سرفہرست طبی برانڈ ہے، اور عالمی سطح پر ۲۰؍ویں نمبر پر ہے۔نیوز ویک میگزین کے ذریعہ اسے دنیا کے بہترین ۲۵۰؍اسپتالوںکی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK