• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کم ازکم امدادی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شیئر بازار میں رونق

Updated: June 21, 2024, 9:31 AM IST | Agency | Mumbai

بی ایس ای میں کل۳۹۸۱؍ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے ۲۲۸۲؍ میں اضافہ رہا جبکہ ۱۵۷۱؍ میں کمی اور ۱۲۸؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

The announcement of increasing the MSP on the crops led to good business in the share market. Photo: INN
فصلوں پر ایم ا یس پی بڑھانے کے اعلان سے شیئر بازار میں اچھا کاروبا رہوا۔ تصویر : آئی این این

عالمی منڈی کے مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر دھان سمیت خریف کی ۱۴؍ فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) بڑھانے کے حکومت کے فیصلے سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملا جو اجناس، توانائی سمیت ۱۳؍ گروپوں میں خریداری کا سبب بنا جس کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں رونق رہی۔ 
 بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس۱۴۱ء۳۴؍پوائنٹس بڑھ کر ۷۷۴۷۸ء۹۳؍ پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۵۱؍ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ۲۳۵۶۷ء۰؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ ۰ء۵۵؍فیصد بڑھ کر۴۶۰۸۶ء۵۳؍ پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ۱ء۰۰؍ فیصد اضافے کے ساتھ۵۱۹۰۶ء۴۹؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل۳۹۸۱؍ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے ۲۲۸۲؍ میں اضافہ رہا جبکہ ۱۵۷۱؍ میں کمی اور ۱۲۸؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح ۲۸؍ نفٹی کمپنیوں کے حصص منافع میں رہے جبکہ۲۱؍ نقصان میں رہے جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ماہرین کیساتھ وزیر خزانہ کی دوسری ’پری بجٹ‘ میٹنگ

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی مرکزی کابینہ نے خریف کی ۱۴؍ فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے جن میں دھان، راگی، جوار، مکئی اور کپاس کے فصل کے سیزن۲۵-۲۰۲۴ء کیلئے شامل ہیں۔ دھان کی ایم ایس پی۱۱۷؍روپے بڑھا کر۲۳۰۰؍ روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ 
اس زبردست خریداری کی وجہ سے بی ایس ای کے۱۳؍گروپس میں اوپر کی طرف رجحان رہا۔ اس دوران کموڈٹیز۱ء۸۸؍، انرجی ۰ء۹۰؍، فائنانشیل سروسیز۰ء۴۶؍، انڈسٹریل۰ء۵۰؍، بینکنگ۰ء۶۱؍، میٹل۱ء۸۷؍، آئل اینڈ گیس ۰ء۸۱؍، ریالٹی۱ء۹۷؍ اور سروسیز گروپ کے حصص میں ۰ء۴۲؍ فیصد اضافہ رہا۔ اس دوران عالمی منڈی کا رجحان بھی مثبت رہاجس کی وجہ سے برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۱۸؍، جرمنی کا ڈی اے ایکس۰ء۶۶؍، جاپان کا نکی۰ء۱۶؍اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ بڑھ گیا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۴۲؍ فیصد گر گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK