اب بار ڈانسر نے الزام لگایا کہ گورنر نے دہلی لے جاکر اس سے ہوٹل میں بدسلوکی کی تھی ،شکایت درج کرادی۔
EPAPER
Updated: May 15, 2024, 7:00 AM IST | Agency | Kolkata
اب بار ڈانسر نے الزام لگایا کہ گورنر نے دہلی لے جاکر اس سے ہوٹل میں بدسلوکی کی تھی ،شکایت درج کرادی۔
لگتا ہے کہ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو رسوائیوں اور بدنامیوں نےتاک لیا ہے کیوں کہ ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ابھی ایک خاتون کے ذریعہ ان پر لگائے گئے چھیڑ چھاڑ کا الزام سرخیوں میں ہے ہی اور اب ایک بار ڈانسر نے گورنر پر بدسلوکی کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ رقاصہ نے پولیس میں جو شکایت درج کرائی ہے اس کے مطابق کچھ ماہ قبل وہ ایک مشہور موسیقار کے ذریعہ کولکاتا کے راج بھون گئی تھی۔ اس کے بعد ان کی گورنر سے بات چیت شروع ہو گئی۔ رقاصہ نے گورنر کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور پھر انہوں نے اس کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک افسر سے ملوانے کا وعدہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: آندھی اور تیز بارش سے بچنے کیلئے لوگ پیٹرول پمپ پر جمع ہوگئے تھے
رقاصہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ گورنر اسے دہلی لے گئے اور ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ متاثرہ نے کچھ ماہ قبل کولکاتا پولیس میں بھی اپنی شکایت درج کرائی تھی، لیکن یہ معاملہ تب سامنے آیا جب کولکاتا پولیس نے جانچ رپورٹ ریاستی سیکریٹریٹ کو بھیجی۔ رقاصہ کا کہنا ہے کہ دہلی کے ہوٹل میں یہ واقعہ ۶؍ماہ قبل پیش آیا تھا اور اس نے فوراً اس کی شکایت پولیس کمشنر سے کی تھی۔