Updated: March 09, 2025, 1:06 PM IST
| Edinburgh
اسکاٹ لینڈ میں واقع امریکی صدر کے گولف کورس میں جمعہ کو، فلسطین حامی کارکنوں نے امریکی انتظامیہ کی فلسطینی غزہ پٹی کو تباہ کرنے، نسلی صفائی کرنے اور `قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی اور دھمکیوں کے جواب میں راتوں رات `ٹرمپ ٹرن بیری گولف کورس کے لان میں ۳؍ میٹر لمبے حروف میں ’’ غزہ برائے فروخت نہیں ہے‘‘ تحریر کر دیا۔
اسکاٹ لینڈ میں واقع ٹرمپ کے گولف کورس کا منظر۔ تصویر: ایکس
اسکاٹ لینڈ میں واقع امریکی صدر کے گولف کورس میں جمعہ کو، فلسطین حامی کارکنوں نے امریکی انتظامیہ کی فلسطینی غزہ پٹی کو تباہ کرنے، نسلی صفائی کرنے اور `قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی اور دھمکیوں کے جواب میں راتوں رات `ٹرمپ ٹرن بیری گولف کورس کے لان میں ۳؍ میٹر لمبے حروف میں’’ غزہ برائے فروخت نہیں ہے‘‘ تحریر کر دیا۔ساتھ ہی ۸۰۰؍ ایکڑ کے ریزورٹ میں داخل ہونے کے بعد، کارکنوں نے کلب ہاؤس کو اسپرے پینٹ کیا اورسبزہ زار کو کھود دیا، جس میں کورس کے سب سےمعروف ہول بھی شامل ہیں، جو متعدد اوپن چیمپئن شپس میں استعمال ہوتے ہیں۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا، کہ ’’گزشتہ رات کی کارروائی امریکی انتظامیہ کے غزہ کی نسلی صفائی کے اعلان کردہ ارادے کے براہ راست جواب میں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوجی غزہ سے چوری کی گئی اشیاء ٹیلی گرام پر فروخت کر رہے ہیں: رپورٹ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو ساجھا کیاتھا، جس میں غزہ کو ان کی ملکیت کے طور پر دکھایا گیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے تمام اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کرنے کا حکم بھی دیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں غزہ کی ۲۰؍ لاکھ کی آبادی پر موت مسلط کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو ۴۰؍ ہزار بموں کی ترسیل کو بھی
منظوری دی، جس میں ہزاروں بنکر بسٹر بم شامل ہیں، جو ایک ہی حملے میں درجنوں فلسطینیوں کو `بخارات بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ گولف کورس میں یہ کارروائی اس معاہدے کے فوراً بعد کی گئی۔