• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیبی چیف اور ان کے شوہر، اڈانی کی آف شور کمپنیوں میں حصہ دار تھے: ہنڈن برگ کا انکشاف

Updated: August 11, 2024, 3:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہنڈن برگ نے انکشاف کیا ہے کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھابی پوری بُچ اور ان کے شوہر دھول بُچ نے اڈانی کی آف شور کمپنیوں میں حصہ لیا تھا۔ اس ضمن میں بیوی اور شوہر نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کردار کشی کی کوشش کررہا ہے۔ یاد رہے کہ جنوری ۲۰۲۳ء میں ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کی آف شور کمپنیوں کے متعلق معلومات عام کی تھیں۔

Madhabi Puri Buch. Photo: INN
مادھابی پوری بُچ۔ تصویر : آئی این این

امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ نے سنیچر کو مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھابی پوری بُچ اور ان کے شوہر دھول بُچ ’’اڈانی کی آف شور کمپنیوں‘‘ میں حصہ دار تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق سیبی نے فوری طور پر ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ کا ۹۳؍ سال کی عمر میں انتقال

اس ضمن میں مادھابی بُچ اور ان کے شوہر دھول بُچ نے ایک پریس میں نوٹ کہا ہے کہ ’’۱۰؍ اگست ۲۰۲۴ء کی ہنڈن برگ رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کے تناظر میں، ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ یہ بے بنیاد ہیں اور ہم ان کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہماری زندگی اور مالی معاملات کھلی کتاب کی طرح سب کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کیرالا: سابق وزیر اور مسلم لیگ کے سینئر لیڈر کٹی احمد کٹی کا انتقال

علاوہ ازیں، ہمارے تمام مالی معاملات ہم سیبی کے سامنے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ہمارے پاس دستاویزات بھی ہیں۔ اس معاملے میں ہونے والی جانچ پڑتال میں ہم پوری شفافیت کا مظاہرہ کریں گے۔ اور مقررہ وقت پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہنڈن برگ نے کردار کشی کی کوشش کی ہے کیونکہ سیبی کی جانب سے اس کے خلاف ای ڈی کارروائی کررہی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ دن ہنڈن برگ نے ایکس پوسٹ پر کہا تھا کہ ’’ہندوستان میں جلد ہی کچھ ہونے والا ہے۔‘‘ اس کے بعد یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ ہنڈن برگ نے جنوری ۲۰۲۳ء میں اڈانی گروپ کے خلاف اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کے الزامات عائد کئے تھے۔ اس کے بعد اڈانی گروپ کے حصص میں زبردست گرواٹ آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK