• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شان ہند مالیگائوں سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہوں گی!

Updated: September 01, 2024, 1:31 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

ابو عاصم اعظمی کا مالیگائوں دورہ، مہا وکاس اگھاڑی سے مالیگائوں اور بھیونڈی سمیت اسمبلی کی ۱۲؍ سیٹوں کا مطالبہ۔

Abu Asim Azmi, Shan Hind and other leaders. Photo: INN
ابوعاصم اعظمی، شان ہند اور دیگر لیڈران۔ تصویر : آئی این این

صنعتی شہر کے دورے پر آئے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدرابوعاصم اعظمی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے اسمبلی الیکشن میں مہاوکاس اگھاڑی سے ۱۲؍نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ۱۲؍نشستوں میں ممبئی، بھیونڈی اور مالیگائوں کے علاوہ دیگر حلقے بھی شامل ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ مالیگائوں کے سینٹرل حلقے کے موجودہ رکن اسمبلی کاتعلق مہاوکاس اگھاڑی یا اس میں شامل کسی بھی پارٹی سے نہیں ہےلہٰذا اِس نشست پرسماجوادی پارٹی کا دعویٰ مضبوط ہے۔ اعظمی نے کہا کہ سماجوادی کے انتخابی نشان ’سائیکل ‘پر شانِ ہند اسمبلی الیکشن ۲۰۲۴ء کیلئے امیدوارہوں گی۔ ان کے حق میں ووٹ مانگنے کیلئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادواور اِس وقت پارٹی کی مقبول ترین رکن پارلیمان چودھری اقراحسن مالیگائوں آئیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: منی پور میں علاحدہ انتظامیہ کیلئے کو کی برادری کی ریلیاں، وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج

اعظمی نےشہر کے ڈائمنڈ لانس میں پارٹی کے پرچم تلے منعقدہ جلسے سے خطاب کیا۔ اس جلسے کی صدارت الحاج قاری زین العابدین (سابق رکن بلدیہ وِکاس منچ)نے کی۔ ابوعاصم نے کہا کہ مہاراشٹر میں صورتحال ابتر ہے۔ امن وامان کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ سرکاری کاموں میں بدعنوانی کی شرح اِس قدر بڑھ گئی ہے کہ قدآدم سے بھی اونچا دھاتوں کا مجسمہ دھڑام سے گرجاتا ہے۔ معافی مانگ کر خفت مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مہاراشٹرکے عوام اور رائے دہندگان ریاست میں برسراقتدار تکونی گورنمنٹ کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے ۱۰؍ سے ۱۲؍اراکین اسمبلی جیت کر آگئے تواسٹیٹ گورنمنٹ کو گھٹنوں کے بَل کھڑاکرسکتا ہوں۔ مسلم اور اقلیتی مسائل کو کم وقت میں حل کرسکتا ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں وقف کٹیگری میں شامل۹؍لاکھ ایکڑ قطعہ اراضی پر حکومت کی نیت پوری طرح خراب ہوچکی ہے۔ اِسلئے وقف ترمیمی بِل ۲۰۲۴ءلایا گیا ہے۔ اس کی شدید مخالفت ایوانِ پارلیمان میں پارٹی کےاراکین نے کی تھی اور اس کی منسوخی تک کرتے رہیں گے۔ 
 جمعہ ۳۰؍اگست کی شام ابوعاصم مالیگائوں پہنچے تھے۔ شاعر مشرق علامہ اقبالؔ پُل پرسیکڑوں نوجوانوں نے پُرجوش کا استقبال کیا۔ رُوف ٹاپ والی گاڑی میں سوار اعظمی کو جلوس کی شکل میں سماجوادی پارٹی کے رابطہ دفترآگرہ روڈلایا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے اہم عہدیداران میں ساجدہ نہال احمد، محمد مستقیم، عبدالرشید حاجی احمد، اطہر اشرفی، رضوان اللہ خان، آفتاب عالم، محمد مسلم ڈھانڈے استاد، ابواللیث انصاری، شاہد فائن وغیرہ شامل تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK