• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناسک میں شیوسینا (ادھو)کے لیڈر وسنت گیتے کا رابطہ آفس منہدم کردیا گیا

Updated: July 01, 2024, 11:29 AM IST | Inquilab News Network | Nashik

گیتے کا الزا م ہے کہ سیاسی رنجش کے باعث کارروائی کی گئی ،بڑگجر نے کہا کہ ’’دفتر ایس ٹی مہامنڈل کی جگہ پر ہے کارپوریشن کی نہیں۔‘‘

A photograph of the demolition of the Liaison Office at Mumbai Nake, Nashik. Photo: INN
ناسک کے ممبئی ناکے پر واقع رابطہ آفس پر انہدامی کارروائی کئے جانے کی وقت کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

یہاں شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کے لیڈراور سابق میئر وسنت گیتے کی ممبئی ناکہ علاقے میں واقع رابطہ آفس کو منہدم کردیا گیا۔ میونسپل انتظامیہ کا الزا م ہے کہ یہ دفتر غیرقانونی طریقے سے بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی سنیچر کے روز ناسک میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات مخالف دستہ کی جانب سےانجام دی گئی۔ انہدامی کارروائی کے لئے میونسپل دستہ نے پولیس بندوبست بھی لگایا تھا۔ دفتر خالی کرانے کے بعد انہدامی دستہ نے بلڈوزر کی مدد سےدفتر کو زمین بوس کردیا۔ اس دوران یہاں  بڑی تعداد میں  شیوسینا (ادھو) کے کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں  نے اس انہدامی کارروائی کی مخالفت میں  نعرے بازی کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور حملوں پر پرکاش امبیڈکر کا اظہار تشویش

شیوسینا (یوبی ٹی )کے ضلع صدر نے کیا کہا؟
 پارٹی کے ضلع صدر سدھاکر بڑگجر نے الزام لگایا کہ ’’ٹارگیٹ بناکر پریشان کیا جارہا ہے۔ یہ جگہ ایس ٹی مہامنڈل کی ہے۔ اس کا میونسپل کارپوریشن سے کوئی تعلق نہیں  ہے۔ اتی کرمن پر کارروائی کرنی ہی تھی تو یہ کام مہامنڈل کے ذریعہ ہونا چاہئے تھا۔ میونسپل کارپوریشن کو اگر تکلیف تھی تو وہ ایس ٹی مہامنڈل کو تحریری شکایت دیتی۔ اسی لئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کارروائی کئے جانے کے خلاف وسنت گیتے نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور ۳؍جولائی کو اس تعلق سے شنوائی ہوگی۔ ‘‘
 معاملہ کورٹ میں  ہے، کورٹ جو فیصلہ کرے گا ہمیں منظور ہوگا:گیتے
 ٹی وی نائن کی رپورٹ کے مطابق وسنت گیتے نے کہا کہ ’’ یہ سیاسی کارروائی ہے، سینٹرل ناسک کے ایم ایل اےمخاصمت میں  یہ سب کررہے ہیں، لوک سبھا الیکشن کا غصہ یہاں نکالا جارہا ہے۔ ‘‘ گیتے نے کہا کہ ’’میونسپل کارپوریشن نے دس سال قبل اس جگہ کی پیمائش کی تھی اور اب ایک سال قبل یہ کام پھر کیا گیا۔ ۳۵؍ سال سے میرا یہ دفتر جاری ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی یہاں  آچکے ہیں۔ سیاسی رنجش کے سبب میرے دفتر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ہم نے اس معاملےمیں کورٹ میں  عرضداشت داخل کی ہے۔ ہم کسی کے خلاف نہیں  ہیں، کورٹ جو فیصلہ کرے گا ہمیں  منظور ہوگا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK