• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ضمنی انتخابات میں انڈیا اتحاد اسمبلی کی تمام سیٹیں جیتے گا: شیوپال

Updated: June 24, 2024, 11:37 AM IST | Agency | Itawa

سماجوادی لیڈر نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں یوپی میں ملی کامیابی سے انڈیا اتحاد بہت پُرجوش ہے۔

Shivpal Singh Yadav. Photo: INN
شیوپال سنگھ یادو۔ تصویر : آئی این این

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سیکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح ہی اترپردیش اسمبلی کی۱۰؍سیٹوں کے ضمنی الیکشن میں بھی انڈیا اتحاد سبھی ۱۰؍ سیٹوں پر جیت درج کرکے ریکارڈ بنائے گا۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری نے آج اپنے آبائی ضلع اٹاوہ میں ایک ہوٹل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا اتحاد اترپردیش میں ملی کامیابی سے بے حد پرجوش ہے۔ سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے کارکنان بھی جوش سے بھر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوش آئندہ دنوں اترپردیش میں ۱۰؍اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بہارمیں ایک اور پُل منہدم، ہفتے بھر میں تیسرا واقعہ

شیوپال نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی چھوڑی ہوئی مین پوری کی کرہل سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا اور سماج وادی پارٹی اس اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے نہ صرف جیت حاصل کرے گی بلکہ اپوزیشن پارٹیوں کی ضمانت بھی ضبط کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد لوک سبھا میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا، ایسا بھروسہ ہم کو اس لئے ہے کیونکہ انڈیا اتحاد کو پارلیمانی انتخابات میں کافی تعداد میں سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ اب پارلیمنٹ میں بی جے پی اور ان کی اتحادی پارٹیاں اپنی من مرضی نہیں کرپائیگی۔ 
 اترپردیش میں اپوزیشن لیڈرکے حوالے سے شیوپال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور سینئر لیڈران مل کر رضا مندی کے بعد کریں گے۔ نیٹ امتحان کے حوالے سے شیوپال نےکہا کہ حکومت جانچ میں تاخیر کررہی ہے۔ جب پرچہ افشاں ہوا تھا تبھی جانچ ہونی چاہئے تھی لیکن حکومت ملزمین کو بچانے کی کوشش میں جانچ میں نرمی برتی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK