• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پی ایم انٹرن شپ اسکیم کا دائرہ وسیع کرنے کیلئےاہم تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں

Updated: January 21, 2025, 12:09 PM IST | Agency | New Delhi

مزید درخواست دہندگان کو راغب کرنے کیلئے حکومت عمر کی حد میں اضافہ اور تعلیمی معیار میں نرمی سمیت کچھ تبدیلیاں کرنے پر غور کررہی ہے۔

Nirmala Sitharaman may announce changes in the budget. Photo: INN
سیتا رمن بجٹ میں تبدیلیوں کا اعلان کرسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

مرکزی بجٹ ۲۰۲۵ء سے پہلے وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم میں اہم تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت اس اسکیم کے دوسرے مرحلے کی تیاری میں ریاستی حکومتوں کو شامل کرسکتی ہے تاکہ درخواست دہندگان کا حصہ بڑھ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اس اسکیم کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان ممکن ہے۔ اسکیم میں مراعات کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ وہیں دوسری طرف تقریباً۲۸۰؍کمپنیاں اس اسکیم کو نافذ کرنے کے عمل میں ہیں ۔ وہ اضلاع میں انٹرن شپ کے مواقع کی نشاندہی کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:اعتماد کے اشاریہ میں ہندوستان کو ایک پائیدان کا نقصان

دراصل فی الحال وزیر اعظم کی انٹرن شپ اسکیم تجرباتی مرحلے میں ہے۔ ایک لاکھ سے کم انٹرن شپ کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ کمپنیوں نے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ۲۷؍ ہزار مواقع فراہم کئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت اسکیم کی رسائی کو وسیع کرنے اور اسے مزید پرکشش بنانے کیلئے اقدامات کر سکتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مارچ ۲۰۲۵ء ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے لیکن مزید درخواست دہندگان کو راغب کرنے کیلئے حکومت عمر کی حد میں اضافہ اور تعلیمی معیار میں نرمی سمیت کچھ تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم میں تبدیلیاں اس کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر ہی کی جائیں گی۔ اس کے بعد وزارت اس اسکیم کو مکمل طور پر نافذ کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے گی ۔ پچھلے۳؍ سال کے اوسط کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) اخراجات کی بنیاد پر ٹاپ۵۰۰؍ کمپنیاں اس اسکیم میں حصہ لیں گی۔ اس کا دوسرا مرحلہ فروری میں نافذ ہونے کا امکان ہے، جب انٹرنز کا اگلا بیچ کمپنیوں میں تربیت سے گزرے گا۔ پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم کیلئے مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء کے بجٹ میں ۲؍ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ ان میں سے۲۰؍ نومبر تک۶ء۰۴؍کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ یہ اسکیم سرفہرست ۵۰۰؍کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں چلائی جاتی ہے۔ شرکت رضاکارانہ ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو نوجوانوں کو نہ صرف تجربہ فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں روزگار کے مواقع سے جوڑنا بھی ہے امیدواروں کو۶؍ ہزار یکمشت بھتہ اورالاؤنس اور ۴۵۰۰؍ روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK