• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگاپور: ہند نژاد پرشانتی رام ’نائن یارڈ ساریز‘ کیلئے سنگاپور لٹریچر پرائز فاتح

Updated: September 11, 2024, 11:15 PM IST | Singapore

نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں ایک ہندوستانی نژاد لیکچرار پرشانتی رام نے اپنی مختصر کہانی ’’ نائن یارڈ ساریز‘‘ کیلئےسنگاپور لٹریچر پرائز جیتا ہے۔ یہ پرائز ملنے کے بعد انہوں نے جج صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔

Receiving the Prashanthi Ram Prize. Photo: INN.
پرشانتی رام پرائز حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں ایک ہندوستانی نژاد لیکچرار نے اپنی مختصر کہانی ’’ `نائن یارڈ سا ریز‘‘ کیلئے سنگاپور لٹریچر پرائز جیتا ہے۔ ۳۲؍ سالہ پرشانتی رام کا پہلا ادبی کام ۲۰۲۳ءکے آخر میں شائع ہوا تھا۔ پرشانتی نے اپنی کتاب کے بارے میں کہا’’میں خوش ہوں کہ ججوں نے `’نائن یارڈ سا ریز‘میں میرٹ کو دیکھا، خاص طور پر جب میں نے یہ مخطوطہ اپنے مرحوم والد کی دیکھ بھال کرتے ہوئے لکھا تھا۔ ا سٹریٹس ٹائمز نے پرشانتی کے حوالے سے کہا’’مجھے امید ہے کہ مزید مصنفین مختصر کہانی کے ساتھ تجربہ کریں گے۔ ’’منگل کو وکٹوریہ تھیٹر میں ایک تقریب میں، شاعر سیرل وونگ کی سربراہی میں تین رکنی پینل نے کہا کہ ان کی تحریر ترغیب دینے والی، بعض اوقات مزاحیہ، اور سوچ و فکر سے عبارت ہے۔ پینل نے پرشانتی کوایک صاف نظر رکھنے والی اور اصولی مبصر کے طور پر بھی بیان کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا موضوع حاوی رہا

بہترین انگریزی کریٹیونان فکشن کا انعام ہندوستانی نژاد مصور شوبیگی راؤ کو ملا، جن کی ’پلپ سوم: این انٹیمیٹ انوینٹری آف دی بینشڈ بُک‘ (۲۰۲۲ء) ان کے جلاوطن کتابوں پر ایک دہائی کے طویل منصوبے کی تیسری قسط تھی۔ راؤ نے اپنی جیت خواتین کو وقف کی۔ بہترین انگلش ڈیبیو کا انعام۹۱؍ سالہ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے پروفیسر ایمریٹس پیٹر ایلنگر کو دیا گیا، جن کی ڈاون میموری لین: پیٹر ایلنگر میمریز (۲۰۲۳ء)نے انہیں سنگاپور لٹریچر پرائز کا سب سے قدیم فاتح بنا یا۔ ان کی کتاب ان کی زندگی کو بیان کرتی ہے اور۲۰؍ ویں صدی کے بہت سے اہم تاریخی واقعات سے ملتی ہے۔ ججوں نے اسےایک یادگار اقدام قرار دیا۔ بتا دیں کہ کل ۱۷؍ ادیبوں، مترجموں اور مزاحیہ فنکاروں کو سنگاپور لٹریچر پرائز سے نوازا گیا، جسے سنگاپور بک کونسل نے چار زبانوں میں منگل کو دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK