• Tue, 29 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی افریقہ: جاں بحق ہونے والے چھ بچوں کے ناشتے میں جراثیم کش دوا کا انکشاف

Updated: October 28, 2024, 10:12 PM IST | Johannesburg

جنوبی افریقہ میں ایک مقامی دکان سے ناشتہ لے کر کھانے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی جانچ سے ان کے ناشتے میں جراثیم کش دوا کےایک جز کے استعمال کا انکشاف ہوا۔یہ آرگینوفاسفیٹ ہے جو ایک کیمیائی مادہ ہے جو زراعت میںاستعمال ہونے والی جراثیم کش دوا میں ایک جز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔حکام نے فوڈ سیفٹی کنٹرول کو سخت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

South Africa`s Health Minister Aaron Motsoaledi details the deaths of the children. Image: X
جنوبی افریقہ کے وزیر صحت آرون موٹسولیدی بچوں کی ہلاکت کی تفصیل بتاتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

اس ماہ کے اوائل میں جنوبی افریقہ کی ایک بستی میں جاں بحق ہونے والے چھ بچوں نے جو ناشتہ کھایا تھا اس میں جراثیم کش دوا کےایک کیمیائی جز کے استعمال کا انکشاف ہوا، ملک کے وزیر صحت نے پیر کو کہا کہ اس معاملے میں فوڈ سیفٹی کنٹرول کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیر صحت آرون موٹسولیدی نے زہریلے مادے کے تجزیہ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ بچوں کی موت جوہانسبرگ کے قریب سویٹو ٹاؤن شپ میں ایک غیر رسمی کارنر شاپ سے خریدا گیا ناشتہ کھانے کے بعد ہوئی۔موت کی وجہ غیر واضح طور پرآرگنو فاسفیٹ ہے جو عام طور پر زراعت میں جراثیم کش ادویات میں ایک کیمیائی جز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈان: بھکمری کے خطرے کو ٹالنے کیلئے ایجنسی کی رسائی ممکن بنائی جائے :یو این

صحت کے اہلکار اب سویٹو میں غیر رسمی ٹاؤن شپ کارنر شاپس جسے جنوبی افریقہ میں اسپازا شاپس کے نام سے جانا جاتا ہے یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آرگنو فاسفیٹ کہاں سے آیا ہے۔ہمارا نظریہ، جب تک کہ یہ ثابت نہیں ہو جاتا یہ ہے کہ وہ دکانیں اسے چوہوں کو مارنے کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ چوہوں کو مارنے کیلئےعوام کو بھی فروخت کیا جارہا ہے، موٹسولیدی نےمزید کہا کہ آرگنو فاسفیٹ پر مشتمل کیڑے مار ادویات عام طور پر لوگوں کے گھروں میں استعمال کرنے کیلئے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی زہر آپ کیڑوں کو مارنےکیلئے  گھریلو طور پر استعمال کرتے ہیں وہ ضروری نہیں کہ انسانوں کیلئے بھی جان لیوا ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK