• Tue, 29 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: بھکمری کے خطرے کو ٹالنے کیلئے ایجنسی کی رسائی ممکن بنائی جائے :یو این

Updated: October 28, 2024, 3:11 PM IST | Khartoum

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے سوڈان کی جنگی پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’سوڈان میں بھکمری کے خطرے کو کم کرنے کیلئے ایجنسی کی مکمل رسائی کو ممکن بنایا جائے تاکہ لوگوں تک انسانی امداد پہنچ سکے۔‘‘ خیال رہے کہ سوڈان بھکمری کے دہانے پر ہے۔

Millions of people have been displaced in Sudan. Photo: X
سوڈان میں کروڑوں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ تصویر: ایکس

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے سوڈان کی جنگی پارٹیوں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان میں بھکمری کے خطرے کے درمیان ایجنسیکی مکمل رسائی کو یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ اپریل ۲۰۲۳ء سے سوڈان میں آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں افریقی ملک میں انسانی امدادکی ترسیل مشکل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جئے شری تھورات کے متعلق بی جے پی لیڈر کی ’بدزبانی‘ پر ہنگامہ

سوڈان میں جنگ کے نتیجے میں دسیوں ہزاروں افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ کروڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ یو این کے مطابق سوڈان بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ سوڈان کی دونوں جنگی پارٹیاں آر ایس ایف اور سوڈان فوج پر جنگی جرائم کا الزام ہے جن میں شہریوں کو نشانہ بنانا، ضرورت مند افراد تک امداد نہ پہنچنے دینا اور ہزاروں افراد کو فاقہ کشی کا سامنا کرنے پر مجبور کرنا شامل ہے۔ 

سوڈان میں شہریوں کیلئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوگیاہے۔ تصویر: ایکس

اس ضمن میں ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں مختلف داخلی راستوں سے سوڈان میں بلاروک ٹوک اور مکمل رسائی دی جائے ۔‘‘انہوں نے متنبہ کیا کہ ’’پورا سوڈان بھکمری کے دہانے پر ہے اور دارفور کے زم زم کیمپ میں بھکمری کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ پورے سوڈان میں بھکمری کا خطرہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سوڈان میں ہماری مکمل رسائی کو ممکن بنایا جا سکے تا کہ ہم بھکمری کےخطرے کو کم کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حزب اللہ کا۲۰؍ سے زائد اسرائیلی بستیوں کے مکینوں کوعلاقہ خالی کرنے کا انتباہ

خیال رہے کہ سوڈان میں ۱۱؍ ملین سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ یو این کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق تقریباً ۳؍ ملین افراد نے جنگ سے بچنے کیلئے بیرون ممالک ہجرت کی ہے۔یو این سے متعلقہ ایجنسی کے مطابق سوڈان میں ۲۶؍ ملین افراد شدید ناقص تغذیہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ میک کین کے مطابق ’’سوڈان میں تمام داخلی دروازے کھولنے جانے ضروری ہیں تا کہ امدادی ٹرک اندر داخل ہوسکیں۔ سوڈان میں انسانی امداد کی ترسیل کیلئے تمام داخلی دروازوں کو کھولنا ضروری ہے۔‘‘
خیال رہے کہ ۱۸؍اکتوبر کو مغربی ممالک، جن میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی اور دیگر شامل ہیں، نے دونوں جنگی پارٹیوں سے کہا تھا کہ وہ دسیوں ہزاروں شہریوں کیلئے ضروری انسانی امداد کی ترسیل کو ممکن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK