• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا جانے والی سڑکوں کو تباہ کرنا شروع کردیا: جنوبی کوریا

Updated: October 15, 2024, 5:14 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے ذریعے ظاہر کیا گیا خدشہ آج حقیقت بن گیا ،شمالی کوریا نے دونوں ملکوں کو تقسیم کرنے والی سڑک کا اپنی سرحد کے اندر کا حصہ دھماکے سے تباہ کر دیا، اس سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر ڈرون بھیج کر پرچے گرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

A TV on a North Korean station is detailing the devastation of the border roads. Photo: PTI
شمالی کوریا کے اسٹیشن پر لگے ٹی وی میں سرحدی سڑکوں کی تباہی کی تفصیل دی جا رہی ہے۔تصویر: پی ٹی آئی

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے منگل کو بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنی سرحد میں جنوبی کوریا جانے والی سڑک کو دھماکہ کرکے تباہ کر دیا،اس سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی رہتی ہے۔ میڈیا کو دئے بیان میں انہوں نے کہا کہ دن کے درمیانی حصے میں شمالی کوریا کے فوجیوں نے دونوں ملکوں کو تقسیم کرنے والی سڑک کے ایک حصے کو تباہ کر دیا۔اس سے قبل جنوبی کوریا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا سرحدی سڑکوں کو تباہ کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر ڈرون کے ذریعے پرچے گرانے کا الزام عائد کیا۔جبکہ جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا مسلح تصادم کا جواز تلاش کرنے کی خاطر اس قسم کا الزام عائد کر رہا ہے۔حالانکہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ترجمان نے ڈرون کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر بڑا حملہ، ۴؍فوجی ہلاک،۶۰؍ سے زائد زخمی

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جان ان کو پیر کے دن فوجی اور دفاعی حکام کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے دکھایا ، جو جنوبی کوریا کے ذریعے ملک کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ، اور اکساوےکا جواب دینے کیلئے بلائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK