• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا: آبادی اور طلبہ کی تعداد میں کمی، ۴۹؍ اسکول بند

Updated: February 24, 2025, 10:02 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے ۱۷؍ شہروں اور صوبوں میں مجموعی طور پر ۴۹؍ اسکول بند ہوں گے جس کی وجہ آبادی اور اسکولوں میں طلبہ کی تعداد میں کمی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

روزنامہ کوریا ہیرالڈ نے رپورٹ کیا کہ جنوبی کوریا کے ۱۷؍ شہروں اور صوبوں میں کل ۴۹؍ ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی سکول اس سال بند کئے جائیں گے کیونکہ اسکول جانے کی عمر کی آبادی میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، حالیہ برسوں میں طلبہ کی کمی کی وجہ سے بند ہونے والے اسکولوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو ۲۰۲۳ء میں ۲۲؍ سے بڑھ کر ۲۰۲۴ء میں ۳۳؍ تک پہنچ گئی ۔ وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے آخر تک بند ہونے والے اسکولوں میں سے ۸۸؍ فیصد دیہی علاقوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ایشیائی مخالف آن لائن نفرت میں `تشویشناک اضافہ`، ٹرمپ کا امیگریشن پر سخت موقف اہم وجہ: رپورٹ

دارالحکومت سیئول میں، کوئی اسکول بند نہیں ہوگا جبکہ شہر کے آس پاس سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ گیانگی میں ۶؍ اسکول بند ہوں گے۔ جنوبی جیولا صوبہ، جو سب سے جنوبی علاقہ ہے، میں سب سے زیادہ یعنی ۱۰؍ اسکول بند ہوں گے۔ اس کے بعد جنوبی چنگ چیونگ صوبہ نو، شمالی جیولا صوبہ میں آٹھ، اور صوبہ گینگون میں سات۔ بند ہونے والے ۴۹؍ اسکولوں میں سے ۳۸؍ ایلیمنٹری اسکول ہیں جبکہ آٹھ مڈل اسکول اور تین ہائی اسکول ہیں۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دیہی علاقوں میں ابتدائی اسکولوں کو نئے اندراج کی کمی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK