• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا

Updated: January 19, 2025, 8:01 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی حراست میں توسیع دیئے جانے پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ عدالت نے سک یول کی حراست میں ۲۰؍ دنوں کی توسیع دی ہے۔

A crowd of supporters can be seen outside the court. Photo: INN.
عدالت کے باہر حامیوں کا ہجوم دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی حراست میں توسیع دیئے جانے پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ ’ریوئٹرز‘کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت کی جانب سے مارشل لا لگانے کی کوشش پر معطل صدر یون سک یول کی حراست میں مزید۲۰؍ دن کی توسیع دیئے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے عدالت پر دھاوا بولا دیا۔ رپورٹ کے مطابق معطل صدر کے مشتعل حامیوں کی جانب سے عدالتی بلڈنگ کے دروازوں اور کھڑیوں کو توڑا گیا جبکہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب : ۱۰؍ فروری سے عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن لازمی

پولیس کے مطابق عدالت پر حملے کے الزام میں ۴۰؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس دوران ۴۰؍ لوگوں کو معمولی زخم بھی آئے جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔ ملک میں مارشل لا لگانے پر معطل صدر یون سک کو ۴؍ دن قبل تحقیقات کیلئے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل یون سک یول کے حامی ان کی گرفتاری میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ واضح رہے ۳؍ دسمبر کو مختصر مدت کیلئے مارشل لاء لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK