• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی کوریا: عدالت کی میڈیکل اسکولوں میں داخلوں میں اضافہ کے منصوبےکو منظوری

Updated: May 16, 2024, 3:18 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے حکومت کے اس منصوبےکے حق میں فیصلہ دیا ہے جس کے تحت طبی اسکولوں میں اگلے سال سے طلبہ کے اندراج میں ۲۰۰۰؍ کا اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملک کے ۱۰؍ ہزار ڈاکٹروں نے ہڑتال کر رکھی ہے جن کی دلیل ہے کہ اس سے تعلیم کا معیار اور دیگر سہولیات متاثر ہوں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے جمعرات کو میڈیکل اسکولوں میں داخلوں میں زبردست اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبے کے حق میں فیصلہ دیا۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، سیول ہائی کورٹ نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور دیگر کی جانب سے حکومت کے بھرتی کے منصوبے کو معطل کرنے کیلئے دائر حکم امتناعی کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ جاری کیا۔ دیگر مقامی میڈیا نے بھی ایسی ہی رپورٹیں دیں۔

یہ بھی پڑھئے: نائیجیریا: مسجد پر حملہ، ۸؍ افراد جاں بحق، حملے کی وجہ خاندانی رنجش

ڈاکٹروں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ دس ہزارسے زیادہ جونیئر ڈاکٹرز فروری سے ملک کے میڈیکل اسکول کے اندراج کوٹہ کو ۳؍ہزار ۵۸؍کی موجودہ حدمیں اگلے سال سے۲۰۰۰؍ کا اضافہ  کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK