Updated: September 29, 2024, 7:28 PM IST
| Florida
اسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے دو خلا بازوں سنیتا ولیمز اوربچ ولمور کو ریسکیو کرنے اور انہیں بحفاظت زمین پر لانے کیلئے ’اسپیس ایکس کریو ۹؍‘مشن روانہ کر دیا ہے۔ اس مشن کیلئے ناسا کے خلا باز نک ہیگ اور روس کے الیگزینڈر گوربونوف کو خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔
الیگزینڈر گوربونوف (بائیں ) اورنک ہیگ مشن پر روانہ ہونے سے قبل دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔
اسپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے دو خلا بازوں سنیتا ولیمز اوربچ ولمور کو ریسکیو کرنے اور انہیں بحفاظت زمین پر لانے کیلئے ’اسپیس ایکس کریو ۹؍‘مشن روانہ کر دیا ہے جس کی واپسی ایک سال بعد ممکن ہوگی۔ امریکی خبر رساں ادارے’ `اسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ان خلا بازوں کی واپسی کیلئے راکٹ سنیچر کو روانہ کیا گیا ہے جن کا بوئنگ خلائی جہاز رواں ماہ کے اوائل میں حفاظتی خدشات کی وجہ سے زمین پر واپس آیا تھا۔ خیال رہے کہ ناسا کے نک ہیگ اور روس کے الیگزینڈر گوربونوف کو خلا میں روانہ کر دیا گیا تاکہ خلائی اسٹیشن سے دو خلا بازوں بچ ولمور اور سنیتا ولیمز( سنی ولیمز) کی واپسی ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل لبنان تنازع: ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے نئے سربراہ ہوں گے
جیسا کہ ناسا خلائی اسٹیشن کے عملے کو لگ بھگ چھ ماہ بعد بدلتا ہے اس لئے یہ نئی شروع کردہ پرواز جس میں دو خالی نشستیں ولمور اور ولیمز کیلئے مختص ہیں، اس پرواز کی واپسی فروری کے آخر تک ممکن نہیں ہو سکے گی۔ خیال رہے کہ ولیمز کو ترقی دے کرانٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن کا کمانڈر بنا دیا گیا جو جلد ہی اپنی معمول کی تعداد یعنی سات پر واپس آ جائے گا۔ خلا باز ہیگ اور گوربونوف کے اتوار کو خلا میں پہنچنے کے بعد مارچ سے وہاں رہنے والے چار خلا باز اپنے اسپیس ایکس کیپسول میں روانہ ہو سکیں گے جن کی واپسی میں اسٹار لائنر میں خرابی کی وجہ سے ایک ماہ کی تاخیر ہوئی۔