ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں، بادشاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو امید اور حوصلہ دیں کہ حکومت ان کی مدد کیلئے پوری طرح موجود ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2024, 10:07 PM IST | barsulena
ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں، بادشاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو امید اور حوصلہ دیں کہ حکومت ان کی مدد کیلئے پوری طرح موجود ہے۔
مشرقی اسپین میں ویلنسیا علاقہ میں اتوار کو مشتعل مقامی افراد نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز پر کیچڑ پھینکا اور ان کی توہین کی جب وہ سیلاب کی تباہی متاثرہ والے علاقوں کے دورے پر تھے۔ واضح رہے کہ اسپین میں شدید سیلاب کے باعث ۲۱۷ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد لاپتہ ہیں۔
The King and Queen of Spain, during their visit to Paiporta, Valencia. 🇪🇸#PedroSánchez #paiporta#ValenciaRealMadrid . pic.twitter.com/7TlUaqHlp7
— Geography🌏🏞️ (@GeoStatics7372) November 3, 2024
شاہی جوڑے نے سیلاب کے بعد دگرگوں حالات میں ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کی لیکن مشتعل ہجوم نے بادشاہ کے چہروں اور کپڑوں پر کیچڑ پھینک کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ حفاظتی اہلکاروں کو شاہی جوڑے پر کیچڑ سے بچانے کے لئے چھتریوں کا استعمال کرنا پڑا۔ بعد ازیں، بادشاہ نے کہا کہ اسپین کو ان شہروں میں تباہی سے متاثرہ لوگوں کے غصے اور مایوسی کو سمجھنا ہوگا۔ ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں، بادشاہ نے عوام سے سیلاب متاثرین کو امید اور حوصلہ دینے کی اپیل کی کہ حکومت ان کی مدد کیلئے پوری طرح موجود ہے۔
مقامی افراد، وزیر اعظم سانچیز اور ویلینسیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ کارلوس میزون پر برہم تھے۔ میزون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں سماجی غصے کو سمجھتا ہوں۔ یقیناً، یہ میری سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ میں عوام کے غصہ کو برداشت کروں۔ سوشلسٹ لیڈر سانچیز نے اس موقع پر متاثرین کے دکھ اور تکالیف کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی، ساتھ "تشدد کی تمام اقسام" کی مذمت کی۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق، اس حملہ کے پیچھے ممکنہ طور پر انتہائی دائیں بازو کے گروہوں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق، اسپین کی موسمیاتی ایجنسی نے اتوار کو ویلنسیا میں نئے طوفانوں کے لئے "ریڈ الرٹ" جاری کیا اور پولیس نے شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔