غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تعلق سے اسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ حقیقی نسل کشی ہے اور ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ عالمی عدالت کے حکم کے بعد بھی اسرائیل نے رفح میں اپنی جارجیت جاری رکھی ہے۔
EPAPER
Updated: May 26, 2024, 3:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے تعلق سے اسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ حقیقی نسل کشی ہے اور ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ عالمی عدالت کے حکم کے بعد بھی اسرائیل نے رفح میں اپنی جارجیت جاری رکھی ہے۔
اسپین نے فلسیطنی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے اور اسرائیل اور اسپین کے باہمی تعلقات خراب ہونے کے بعد اسپانوی وزیر دفاع نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو حقیقی نسل کشی قرار دیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کو عالمی عدالت نے اسرائیل کو رفح اور غزہ میں فوجی آپریشن روکنے اور وہاں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کا حکم جاری کیا تھا اس کے باوجود اسرائیل نے رفح پر اپنے حملے جاری رکھے جہاں کروڑوں فلسطینیوں نے پناہ لی ہے۔ اسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ یہ حقیقی نسل کشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈریڈ کا فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنا اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام نہیں بلکہ فلسطین میں تشدد کے خاتمے میں تعاون کرنا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۳۵؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ۷؍ اکتوبر سے جاری اس جنگ کے نتیجے میں محصور خطہ ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسرائیل کے سرحدوں کو بند کرنے کے سبب غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ناممکن ہو گئی ہے جس سے فلسطینی بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’رفح میں فوری طور پر فوجی آپریشن روکنے‘ کے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
یاد رہے کہ اسپین نے ناروے اور میڈریڈ کے ساتھ ۲۲؍مئی کو اعلان کیا تھا کہ اسپین ۲۸؍ مئی کو سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
اسپین کے اس اعلان کے بعد اسرائیل نے اسپین نے اپنے سفارتکار واپس بلا لئے تھے۔
جنوبی افریقہ کی عرضی پر فیصلہ سنانے کے بعد اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو عدالت کے حکم کی پاسداری کرنی چاہئے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ عالمی عدالت کا رفح میں اسرائیلی جنگ بند کرنے کا فیصلہ درست ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیل اس فیصلے کی پاسداری کرے۔