دیونار میں جاری کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ گراؤنڈ اور بائیو ویسٹ جلانے والی ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے قانون ساز اسمبلی میں ایک بار پھر آواز بلند کی ہے۔
EPAPER
Updated: December 20, 2024, 5:40 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
دیونار میں جاری کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ گراؤنڈ اور بائیو ویسٹ جلانے والی ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے قانون ساز اسمبلی میں ایک بار پھر آواز بلند کی ہے۔
دیونار میں جاری کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ گراؤنڈ اور بائیو ویسٹ جلانے والی ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے قانون ساز اسمبلی میں ایک بارپھرآواز بلند کی ہے۔اس معاملے میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر نے سخت نوٹس لیا اورجمعرات کو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہاراشٹراسمبلی کا سرمائی اجلاس ختم ہونے (۲۱؍ دسمبر) سے قبل اس کی حقیقت حال سےآگاہ کرے۔ ایوان میں موجود نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی یقین دلایاکہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ممبئی میں متعلقہ محکموں کی مشترکہ میٹنگ طلب کی جائے گی۔واضح رہے کہ مانخورد شیواجی نگر کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی جانب سے گوونڈی کے دیونار علاقے میں جاری ڈمپنگ گراؤنڈ اور بائیو ویسٹ جلانے والی ایس ایم ایس کمپنی کو بند نہ کرنے کا معاملہ قانون ساز اسمبلی میں تحریک التوا کی نوٹس کے ذریعے اٹھایا۔ انہوں نے اسپیکر اور حکومت دونوں کو یہ یاد دلایاکہ یہ معاملہ کئی بار ایوان اسمبلی میں اٹھایاگیا ہے اور حکومت کی جانب سے ڈمپنگ اور ایس ایم ایس کمپنی کو بند کرنے کا یقین بھی دلایا گیا لیکن آج تک یہ دونوںہی جاری ہیں۔انہوںنے مزید بتایاکہ ان دونوں کی ہی وجہ سے جہاں ایک جانب ماحولیات اور فضائی آلودگی کا سنگین مسئلہ ہوتا جارہا ہے
یہ بھی پڑھئے: دیونار: قبرستان کا نیا پلاٹ تیار کرنے میں بی ایم سی کا تساہل
اور مقامی شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہا ں کے شہریوںکی اوسطاً عمر۳۹؍ سال ہو گئی ہے ۔وہاں کے لوگ بہت پریشان ہے اس لئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے اور دونوں ہی پریشانیوں سے شہریو ں کو نجات دلائی جائے۔اس دوران اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر نے بھی اس کا اعتراف کیا کہ ۲۰۱۹ء سے ابو عاصم اعظمی اس مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں لیکن یہ افسوسناک ہےکہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لہٰذا حکومت سرمائی اجلاس ختم ہونےسے قبل اس کا جواب دے۔