• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری لنکا: معاشی بحران سے ابھرنے کے بعد پہلی بار انتخاب کا اعلان

Updated: July 26, 2024, 5:02 PM IST | Jafna

سری لنکا جو ۲۰۲۲ء میں بد ترین معاشی بحران کا شکار ہو گیا تھا، میں اب آہستہ آہستہ حالات معمول پر آرہے ہیں۔ الیکش کمیشن نے ستمبر میں انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی شدید مخالفت کے بعد اس وقت کے صدر ملک سےفرار ہو گئے تھے، ان کی جگہ رانیل وکرما سنگھے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اشارہ دیا ہے۔

A scenario of the economic crisis of 2022. Photo: INN
۲۰۲۲ء کے معاشی بحرا ن کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

سری لنکا جہاں ملک کی بدترین معاشی ابتری پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں پورے ملک میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی اس کے بعد پہلی بار الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ ستمبر میں انتخاب کرائے جائیں گے۔ معاشی کساد بازاری کے بعد جس میں مہینوں تک عوام کو ایندھن، غذائی اجناس، اور دوائوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑا،یہ انتخاب عوامی رجحان کا بھی امتحان ہوگا۔۷۵؍ سالہ صدر رانیل وکرما سنگھےجو عوامی احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو  نے والے صدر کی جگہ اس عہدے پر فائز ہوگئے تھے،نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ اس انتخاب میں شمولیت اختیار کریں گے۔انہیں کم از کم دو مد مقابل جو سخت معاشی اصلاحات کی مخالفت میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے : غزہ جنگ: حماس کے سابق لیڈر مصطفیٰ ابوآراء کی اسرائیلی قید میں موت

ایسے وقت میں جب ملک انتہا ئی نازک معاشی حالات سے گزر رہا ہےالیکشن کمیشن نے جمعہ کو ۵؍ ہفتوں کی انتخابی مہم کی اعلان کیا ہےاور ۲۱؍ ستمبر کو انتخاب ہوں گے۔اندازہ کیا جا رہا ہے کہ ۲۰۲۲ء میں جب ملک نے بدترین مندی کا سامنا کیا تھا جس کے نتیجے میں جی ڈی پی ۸ء۷ء فیصد تک گھٹ گئی تھی ، اب ملک دھیرے دھیرے اس سے ابھر رہا ہےاس انتخاب میں معاشی مسائل ہی انتخابی مہم میں حاوی رہیں گے۔

افراط زر جو بحران کے وقت اپنی بلند ترین سطح ۷۰؍ فیصد تک پہنچ گیا تھا اب اپنے معمول پر آگیا ہے، وکرما سنگھے نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے بعدانتہائی کامیابی سے ملک کےب ۴۶؍ بلین ڈالر کے بیرونی قرضوں کوبات چیت کے ذریعے دوبارہ مرتب دیا،حالانکہ ان کے ذریعے ٹیکس میں اضافہ اور عوامی سبسڈی میں تخفیف کو عوامی ناراضگی کا سامنا ہے۔حزب اختلاف نے عالمی بینک کے ۹ء۲؍ بلین ڈالر کے قرضوں کی دوبارہ ترتیب کا مطالبہ کیا ہے جو گزشتہ سال وکرما سنگھے نے بات چیت کے ذریعے ترتیب دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK