• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: حماس کے سابق لیڈر مصطفیٰ ابوآراء کی اسرائیلی قید میں موت

Updated: July 26, 2024, 2:36 PM IST | Jerusalem

فلسطینی قیدیوں کے معاملات کے کمیشن اور فلسطینی پریزنرس سوسائٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں اطلاع دی ہے کہ ’’اسرائیل کی قید میں حماس کے لیڈر مصطفیٰ ابو آراء کی موت ہوگئی ہے۔‘‘ ۱۹۹۰ء کے بعد سے ابوآراء کو متعدد مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔ کمیشن کے بیان کے مطابق حراست میں لئے جانے سے قبل وہ سنگین طبی معاملات کا سامنا کر رہے تھے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلسطینی کمیشن برائے فلسطینی قیدیوں کے معاملات اور فلسطینی پریزنرس سوسائٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں اطلاع دی ہے کہ ’’ اسرائیل کی قید میں حماس کے لیڈر مصطفیٰ محمد ابو آراء کی موت ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک یہ اسرائیلی قید میں ۱۹؍ ویں موت ہے۔ اس ضمن میں کمیشن برائے فلسطینی قیدیوں کے معاملات اور فلسطینی پریزنرس سوسائٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ’’انتظامی قیدی، شیخ مصطفیٰ ابو آراء (۶۳؍)، جو شمالی مغربی کنارے کے صوبہ توباس کے شہر عقبہ سے تعلق رکھتے تھے،اسرائیلی قید میں شہید ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ممبئی، پونے اور رائے گڑھ میں ضرورت پڑنے پر بحریہ اور فوج بلائی جاسکتی ہے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابوآراء کی طبیعت شدید خراب ہو گئی تھی ۔ انہیں علاج کیلئے اسرائیل کے رامون جیل سے سوروکا اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا اسی درمیان اس کی موت ہوگئی ۔ابواراء، جو حماس کے لیڈر تھے، کو ۱۹۹۰ء سے متعدد مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔ ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد انہیں آخری مرتبہ حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لئے جانے سے قبل وہ سنگین طبی معاملات کا سامنا کر رہے تھے اور انہیں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہوتی تھی۔ بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ابوآراء نے اسرائیلی جیلوں میں قید دیگر فلسطینیوں کی طرح غیر معمولی جرائم اور غیر انسانی سلوک کا سامنا کیا ہے جن میں ٹارچر ، بھکمری اور علاج میں غفلت وغیرہ شامل ہیںجو اسرائیلی قید میں موت کی ابتدائی وجوہات میں سے ایک ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ : اقلیتوں کیلئے بجٹ مرکز ی وزارت کے بجٹ سے بھی زیادہ ہوگیا!

بیان میں اشارہ دیاگیا ہے کہ ابوآراء کی موت کے بعد ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی قید میں ہلاک ہوئے قیدیوں کی تعداد ۱۹؍ ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۹؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۹؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں۹؍ ہزار قیدی ہیں جن کے ساتھ وحشیانہ سلوک برتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK