سری لنکا میں مانسون کے دووان سیلاب، مٹی کے تودے اور درخت گرنے کے سبب اب تک ۱۴؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 02, 2024, 3:45 PM IST | Inquilab News Network | Sri Lanka
سری لنکا میں مانسون کے دووان سیلاب، مٹی کے تودے اور درخت گرنے کے سبب اب تک ۱۴؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سری لنکا میں مانسون کے دووان سیلاب، مٹی کے تودے اور درخت گرنے کے سبب اب تک ۱۴؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک کے ۲۰؍ اضلاع موسلادھار بارش سے متاثر ہیں۔ حکومت نے بھاری بارش کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا میں مانسون کے دووان سیلاب، مٹی کے تودے اور درختوں کے گرنے کے سبب ۱۴؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں کئی افراد بہہ گئے ہیں۔ ملک کے دارلحکومت کولمبو کے قریب ایک ہی خاندان کے تین افراد بہہ گئے ہیں۔ ڈی ایم سی نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے سے لوگ ملبے تلے دبے ہیں جن میں ایک ۱۲؍ سالہ بچی اور ایک ۲۰؍سالہ نوجوان بھی شامل ہیں۔
ڈی ایم سی نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں ۲۱؍ مئی کو مانسون کی شروعات سے اب تک متعدد اضلاع میں درخت گرنے کے سب ۹؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈی ایم سی کے مطابق ۲۵؍ اضلاع میں سے ۲۰؍ اضلاع موسلادھار بارش سے متاثر ہیں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کریں- کولمبو کے کچھ ہائی وے پر پانی بھر گیا جبکہ کولمبو کے مین ایئر پورٹ پر آنے والی پروازوں کے رخ تبدیل کر دیئے گئے ہیں جن کی لینڈنگ دیگر ایئرپورٹس پر ہوں گی۔
مزید بارش کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے پیر کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔