• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریاستی حکومت جھوپڑپٹیوں میں غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے مہم شروع کرے گی

Updated: January 08, 2025, 5:37 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

وزیر اعلیٰ نے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کی جھگی جھوپڑیوں میں بھی غذا کی کمی ختم کرنے کی ہدایت دی

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شہری علاقوں میں بھی غذائی قلت سے کئی اموات کا معاملہ متعدد مرتبہ سامنے آیا ہے۔ ایسے علاقوں میں دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کے اطراف واقع آبادی خصوصی طور پر شامل ہے۔ غذائی قلت کے معاملات سامنے آنے کے بعد اب ریاستی حکومت کی جانب سے اب دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کی جھوپڑ پٹیوں میں غذائی قلت کو ختم کرنے کی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے خواتین اور اطفال کی ترقی کے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں بالخصوص ممبئی کے جھگی جھوپڑیوں میں غذائی قلت کے خاتمے کی مہم کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں۔ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں سنیچر کو محکمہ کے ۱۰۰؍  روزہ ایکشن پلان کی جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے شہر کے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت کے خاتمے کی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لئے مقامی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تال میل پر زور دیا۔ 
انہوں نے آنگن واڑیوں میں صاف ستھرے بیت الخلاء قائم کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اربن چائلڈ ڈیولپمنٹ مراکز کے آغاز کو تیز کرنے پر زور دیا۔  

یہ بھی پڑھئے: گوریگائوں اوردنڈوشی میں پانی کی قلت ،مکین پریشان،دھرنا دینے کا انتباہ

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ’’مکھیا منتری ماجھی لاڈکی بہین یوجنا اِن سائڈ اسٹوری‘‘کتاب کا بھی اجراء کیا۔ یہ کتاب ڈاکٹر انوپ کمار یادو،سیکریٹری برائے خواتین اور اطفال کی ترقی محکمہ نے تصنیف کی ہے جس میں اسکیم کے نفاذ کے مراحل کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔  
اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے،ہنر مندی کی ترقی کے وزیر منگل پربھات لودھا،خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے،وزیر مملکت،داخلہ (دیہی) ڈاکٹر پنکج بھویار،ریاستی وزیر داخلہ (شہری) یوگیش کدم،ایڈیشنل چیف سیکریٹری وکاس کھرگے پرنسپل سکریٹری اشونی بھیڈے اور دیگر نے شرکت کی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK