• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوریگائوں اوردنڈوشی میں پانی کی قلت ،مکین پریشان،دھرنا دینے کا انتباہ

Updated: January 08, 2025, 5:24 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

گوریگاؤںاور دنڈوشی علاقے میں گزشتہ ۲؍ مہینوں سے پانی کی شدید قلت ہے۔ آلودہ اور پانی کی کم سپلائی سے مکین پریشان ہیں ۔بی ایم سی کےمتعلقہ محکمہ میں متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے ۔ اس لئے گزشتہ روز شیوسینا (اُدھو ٹھاکرے ) کے رکن اسمبلی سنیل پربھو کی قیادت میں زبردست مورچہ نکالا گیا

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گوریگاؤں اور دنڈوشی علاقے میں گزشتہ ۲؍ مہینوں سے پانی کی شدید قلت ہے۔ آلودہ اور پانی کی کم سپلائی سے مکین پریشان ہیں۔بی ایم سی کےمتعلقہ محکمہ میں متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ اس لئے گزشتہ روز شیوسینا (اُدھو ٹھاکرے ) کے رکن اسمبلی سنیل پربھو کی قیادت میں زبردست مورچہ نکالا گیا جس کے دوران پی کے ایسٹ وار ڈآفس کے سامنے مظاہرین نے شہری انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ رکن اسمبلی نے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وارڈ آفس کے باہر دھرنا دینے کا انتباہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹورس اسکیم: پولیس نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کیلئے ۳؍ افراد کو حراست میں لیا

واضح رہے کہ گوریگائوں ، دنڈوشی علاقے کے اپا پاڑہ، کرانتی نگر، پرتھمیش نگر، درگا نگر، رام نگر، درگا نگر ہل، تانا جی نگر، کوکنی پاڑہ، باسو والا کمپاؤنڈ، پٹھان واڑی، دتاواڑی اور آنند واڑی کے مکین پچھلے کچھ دنوں سے پانی کی قلت سے پریشان ہیں۔ پانی سپلائی کم پریشر سے ہو رہی ہے اور پانی کے اوقات بھی طے نہیں ہیں۔ پانی کی کمپنی کے سبب مکین آپس میں لڑنے پر مجبور ہیں۔
کرار ویلیج کے وجے یادو نے بتایا کہ ’’ مذکورہ علاقوں میں گزشتہ ۲؍ مہینے سے آلودہ پانی آرہا ہے جس کی وجہ سے مکین سخت پریشان ہیں۔ میرے گھر میں پانی بھرنےکیلئے جیسے ہی نل کھولا جاتا ہے، بدبودار اورآلودہ پانی کافی دیر تک آتا ہے۔ بعدازیں صاف پانی کی سپلائی شروع ہونے پر سپلائی بند ہوجاتی ہے۔علاوہ ازیں پانی کا دبائو کم ہونے سے بھی پریشانی کا سامناکرنا پڑرہاہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: کامواری ندی کے کنارے سی آر زیڈ قوانین کی خلاف ورزی

اس تعلق سے رکن اسمبلی سنیل پربھو نےبتایا کہ ’’ دنڈوشی اسمبلی حلقہ میں لوک سبھا الیکشن سےقبل پانی کی فراہمی معمول کے مطابق تھی لیکن الیکشن کے بعد اچانک پانی کی سپلائی کم ہوگئی۔ شہری حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ واٹر انجینئرنگ کے پاس افرادی قوت اور ٹھیکیدار کی کمی سے اس معاملہ کے حل میں تاخیر ہور ہی ہے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’اگر جلد ہی مسئلہ کاحل نہیں نکالا گیا تو وارڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں امن و امان خراب ہوتا ہے تو پولیس ، حکومت اور شہری انتظامیہ ذمہ دار ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK