Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

تجارتی جنگ کے خدشے سے اسٹاک مارکیٹ گر گیا، ۱۹۱؍ پوائنٹس نیچے آیا

Updated: March 29, 2025, 10:40 AM IST | Mumbai

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے محصولات کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی جنگ چھڑنے کے خدشے کے باعث مقامی سطح پر آئی ٹی، آٹو، رئیلیٹی، ٹیک اور فوکسڈ آئی ٹی سمیت۱۸؍ شعبوں میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ جمعہ کوگرگیا۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے محصولات  کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی جنگ چھڑنے کے خدشے کے باعث مقامی سطح پر آئی ٹی، آٹو، رئیلیٹی، ٹیک اور فوکسڈ آئی ٹی سمیت۱۸؍ شعبوں میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ  جمعہ کو  گر گیا۔
 ۳۰؍ شیئرس پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس ۱۹۱ء۵۱؍ پوائنٹ گر کر ۷۷۴۱۴ء۹۲؍  پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی۷۲ء۶۰؍ پوائنٹس گر کر ۲۳۵۱۹ء۳۵؍ پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں کے حصص میں بھی فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ ۰ء۶۸؍ فیصد گر کر۴۱۵۳۱ء۱۲؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۰ء۳۵؍  فیصد گر کر۴۶۶۳۸ء۱۳؍  پوائنٹس پر آ گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: رمضان المبارک کے آخری جمعہ کوشہر و مضافات میں ’یوم القدس‘ منایا گیا

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر۴۱۱۹؍ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے ۲۴۹۹؍ فروخت ہوئے جبکہ ۱۴۹۷؍ خریدے  گئے  جبکہ۱۲۳؍میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اسی طرح این ایس ای پر ٹریڈنگ کیلئے رکھے جانے والے کل ۲۹۷۶؍ کمپنیوں کے حصص میں سے۱۸۰۷؍ کے حصص کی قیمتوں میں کمی،۱۰۹۹؍ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور۷۰؍ کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK